مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 92

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واطيعوا الله واطيعوا الرسول واحذروا فان توليتم فاعلموا انما على رسولنا البلاغ المبين

اور خدا کی فرمانبرداری اور رسولِ (خدا) کی اطاعت کرتے رہو اور ڈرتے رہو اگر منہ پھیرو گے تو جان رکھو کہ ہمارے پیغمبر کے ذمے تو صرف پیغام کا کھول کر پہنچا دینا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 92
  • پارہ 7
  • صفحہ 123

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اگر کسی چیز کے منافع و مضار کا احاطہ نہ کر سکو تب بھی خدا اور رسول کے احکام امتثال کرو اور قانون کی خلاف ورزی سے بچتے رہو ۔ اگر نہ بچو گے تو ہمارےپیغمبر تم کو قانون و احکام الہٰی کھول کر پہنچا چکے۔ نتیجہ خلاف ورزی کا خود سوچ لو کیا ہو گا؟

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَطِيعُوا۟اور اطاعت کروwa-aṭīʿū
  2. ٱللَّهَاللہ کیl-laha
  3. وَأَطِيعُوا۟اور اطاعت کروwa-aṭīʿū
  4. ٱلرَّسُولَرسول کیl-rasūla
  5. وَٱحْذَرُوا۟ ۚاور (نافرمانی سے) بچوwa-iḥ'dharū
  6. فَإِنپھر اگرfa-in
  7. تَوَلَّيْتُمْمنہ موڑ لیا تم نےtawallaytum
  8. فَٱعْلَمُوٓا۟تو جان لوfa-iʿ'lamū
  9. أَنَّمَابیشکannamā
  10. عَلَىٰزمہʿalā
  11. رَسُولِنَاہمارے رسول کےrasūlinā
  12. ٱلْبَلَـٰغُپہنچا دیتا ہےl-balāghu
  13. ٱلْمُبِينُکھلم کھلاl-mubīnu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں