مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ق، آیت 35

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لهم ما يشاءون فيها ولدينا مزيد

وہاں وہ جو چاہیں گے ان کے لئے حاضر ہے اور ہمارے ہاں اور بھی (بہت کچھ) ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 45 میں سے آیت 35
  • پارہ 26
  • صفحہ 519

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جو چاہیں گے وہ ملے گا اور اس کے علاوہ وہ نعمتیں ملیں گی جو اُن کے خیال میں بھی نہیں۔ مثلًا دیدار الٰہی کی لذت بے قیاس اور ممکن ہے وَلَدَیْنَا مَزِیْدٌ سے یہ غرض ہو کہ ہمارے پاس بہت ہیں جنتی کتنا ہی مانگیں سب دیا جائے گا۔ اللہ کے ہاں اتنا دینے پر بھی کوئی کمی نہیں آتی۔ نہ اسکے لئے کوئی رکاوٹ ہے۔ پس اتنی بے حساب و بے شمار عطایا کو مستبعد نہ سمجھو۔ واللہ سبحانہ و تعالٰی اعلم۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَهُمان کے لیے ہوگاlahum
  2. مَّاجوmā
  3. يَشَآءُونَوہ چاہیں گےyashāūna
  4. فِيهَااس میںfīhā
  5. وَلَدَيْنَااور ہمارے پاسwaladaynā
  6. مَزِيدٌۭمزید بھی ہے۔ زیادہ بھی ہےmazīdun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں