مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ق، آیت 36

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وكم اهلكنا قبلهم من قرن هم اشد منهم بطشا فنقبوا في البلاد هل من محيص

اور ہم نے ان سے پہلے کئی اُمتیں ہلاک کر ڈالیں۔ وہ ان سے قوت میں کہیں بڑھ کر تھے وہ شہروں میں گشت کرنے لگے۔ کیا کہیں بھاگنے کی جگہ ہے؟

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 45 میں سے آیت 36
  • پارہ 26
  • صفحہ 520

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پہلے کفار کی تعذیب اُخروی کا بیان تھا۔ درمیان میں اُن کے مقابلہ پر اہل جنت کے تنعم کا ذکر کیا تھا۔ اب پھر کفار کی سزادہی کا ذکر کرتے ہیں۔ یعنی آخرت سے پہلے دنیا ہی میں ہم کتنی شریر و سرکش قوموں کو تباہ کر چکے ہیں جو زور و قوت میں موجودہ اقوام کفار سے بڑھ چڑھ کر تھیں۔ اور جنہوں نے بڑے بڑے شہر چھان مارے تھے۔ پر جب عذاب الٰہی آیا تو بھاگ جانے کو روئے زمین پر کہیں ٹھکانا نہ ملا۔ یا یہ مطلب ہے کہ عذاب کے وقت اپنی بستیوں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَكَمْاور کتنی ہیwakam
  2. أَهْلَكْنَاہلاک کیں ہم نےahlaknā
  3. قَبْلَهُمان سے پہلےqablahum
  4. مِّنسےmin
  5. قَرْنٍبستیوں میں (سے )qarnin
  6. هُمْوہhum
  7. أَشَدُّزیادہ شدید تھیںashaddu
  8. مِنْهُمان سےmin'hum
  9. بَطْشًۭاپکڑ میںbaṭshan
  10. فَنَقَّبُوا۟تو انہوں نے چھان مارا تھاfanaqqabū
  11. فِىمیںfī
  12. ٱلْبِلَـٰدِملکوں (میں)l-bilādi
  13. هَلْکیا ہےhal
  14. مِنکوئیmin
  15. مَّحِيصٍجائے پناہ۔ بھاگ کر جانے کی جگہ ہےmaḥīṣin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں