مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نجم آیت 5 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

عَلَّمَهُۥ شَدِيدُ ٱلْقُوَىٰ ﴿٥﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

حضرت جبریل علیہ السلام کی قوت

یعنی وحی بھیجنے والا تو اصل میں اللہ تعالیٰ ہے لیکن جس کے ذریعہ سے وہ وحی آپ تک پہنچتی ہے اور جو بظاہر آپ کو سکھلاتا ہے وہ بہت سخت قوتوں والا، بڑا زور آور حسین و وجہیہ فرشتہ ہے جسے "جبریل امین" کہتے ہیں۔ چنانچہ "سورۃ التکویر" میں جبریل کی نسبت فرمایا اِنَّہٗ لَقَوۡلُ رَسُوۡلٍ کَرِیۡمٍ ۔ ذِیۡ قُوَّۃٍ (التکویر۔۱۹،۲۰)۔الخ۔