مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نجمالنجم

ستارہ · 62 آیات · مکی

نجم (النجم): مکمل متن اور ترجمہ

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  1. وَٱلنَّجْمِ إِذَا هَوَىٰ ﴿١﴾

    53:1 تارے کی قسم جب غائب ہونے لگے

    آیت کا صفحہ
  2. مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوَىٰ ﴿٢﴾

    53:2 کہ تمہارے رفیق (محمدﷺ) نہ رستہ بھولے ہیں نہ بھٹکے ہیں

    آیت کا صفحہ
  3. وَمَا يَنطِقُ عَنِ ٱلْهَوَىٰٓ ﴿٣﴾

    53:3 اور نہ خواہش نفس سے منہ سے بات نکالتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  4. إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْىٌ يُوحَىٰ ﴿٤﴾

    53:4 یہ (قرآن) تو حکم خدا ہے جو (ان کی طرف) بھیجا جاتا ہے

    آیت کا صفحہ
  5. عَلَّمَهُۥ شَدِيدُ ٱلْقُوَىٰ ﴿٥﴾

    53:5 ان کو نہایت قوت والے نے سکھایا

    آیت کا صفحہ
  6. ذُو مِرَّةٍ فَٱسْتَوَىٰ ﴿٦﴾

    53:6 (یعنی جبرائیل) طاقتور نے پھر وہ پورے نظر آئے

    آیت کا صفحہ
  7. وَهُوَ بِٱلْأُفُقِ ٱلْأَعْلَىٰ ﴿٧﴾

    53:7 اور وہ (آسمان کے) اونچے کنارے میں تھے

    آیت کا صفحہ
  8. ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىٰ ﴿٨﴾

    53:8 پھر قریب ہوئے اوراَور آگے بڑھے

    آیت کا صفحہ
  9. فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَىٰ ﴿٩﴾

    53:9 تو دو کمان کے فاصلے پر یا اس سے بھی کم

    آیت کا صفحہ
  10. فَأَوْحَىٰٓ إِلَىٰ عَبْدِهِۦ مَآ أَوْحَىٰ ﴿١٠﴾

    53:10 پھر خدا نے اپنے بندے کی طرف جو بھیجا سو بھیجا

    آیت کا صفحہ
  11. مَا كَذَبَ ٱلْفُؤَادُ مَا رَأَىٰٓ ﴿١١﴾

    53:11 جو کچھ انہوں نے دیکھا ان کے دل نے اس کو جھوٹ نہ مانا

    آیت کا صفحہ
  12. أَفَتُمَـٰرُونَهُۥ عَلَىٰ مَا يَرَىٰ ﴿١٢﴾

    53:12 کیا جو کچھ وہ دیکھتے ہیں تم اس میں ان سے جھگڑتے ہو؟

    آیت کا صفحہ
  13. وَلَقَدْ رَءَاهُ نَزْلَةً أُخْرَىٰ ﴿١٣﴾

    53:13 اور انہوں نے اس کو ایک بار بھی دیکھا ہے

    آیت کا صفحہ
  14. عِندَ سِدْرَةِ ٱلْمُنتَهَىٰ ﴿١٤﴾

    53:14 پرلی حد کی بیری کے پاس

    آیت کا صفحہ
  15. عِندَهَا جَنَّةُ ٱلْمَأْوَىٰٓ ﴿١٥﴾

    53:15 اسی کے پاس رہنے کی جنت ہے

    آیت کا صفحہ
  16. إِذْ يَغْشَى ٱلسِّدْرَةَ مَا يَغْشَىٰ ﴿١٦﴾

    53:16 جب کہ اس بیری پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا

    آیت کا صفحہ
  17. مَا زَاغَ ٱلْبَصَرُ وَمَا طَغَىٰ ﴿١٧﴾

    53:17 ان کی آنکھ نہ تو اور طرف مائل ہوئی اور نہ (حد سے) آگے بڑھی

    آیت کا صفحہ
  18. لَقَدْ رَأَىٰ مِنْ ءَايَـٰتِ رَبِّهِ ٱلْكُبْرَىٰٓ ﴿١٨﴾

    53:18 انہوں نے اپنے پروردگار (کی قدرت) کی کتنی ہی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں

    آیت کا صفحہ
  19. أَفَرَءَيْتُمُ ٱللَّـٰتَ وَٱلْعُزَّىٰ ﴿١٩﴾

    53:19 بھلا تم لوگوں نے لات اور عزیٰ کو دیکھا

    آیت کا صفحہ
  20. وَمَنَوٰةَ ٱلثَّالِثَةَ ٱلْأُخْرَىٰٓ ﴿٢٠﴾

    53:20 اور تیسرے منات کو (کہ یہ بت کہیں خدا ہوسکتے ہیں)

    آیت کا صفحہ
  21. أَلَكُمُ ٱلذَّكَرُ وَلَهُ ٱلْأُنثَىٰ ﴿٢١﴾

    53:21 (مشرکو!) کیا تمہارے لئے تو بیٹے اور خدا کے لئے بیٹیاں

    آیت کا صفحہ
  22. تِلْكَ إِذًا قِسْمَةٌ ضِيزَىٰٓ ﴿٢٢﴾

    53:22 یہ تقسیم تو بہت بےانصافی کی ہے

    آیت کا صفحہ
  23. إِنْ هِىَ إِلَّآ أَسْمَآءٌ سَمَّيْتُمُوهَآ أَنتُمْ وَءَابَآؤُكُم مَّآ أَنزَلَ ٱللَّهُ بِهَا مِن سُلْطَـٰنٍ ۚ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ وَمَا تَهْوَى ٱلْأَنفُسُ ۖ وَلَقَدْ جَآءَهُم مِّن رَّبِّهِمُ ٱلْهُدَىٰٓ ﴿٢٣﴾

    53:23 وہ تو صرف نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے گھڑ لئے ہیں۔ خدا نے تو ان کی کوئی سند نازل نہیں کی۔ یہ لوگ محض ظن (فاسد) اور خواہشات نفس کے پیچھے چل رہے ہیں۔ حالانکہ ان کے پروردگار کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آچکی ہے

    آیت کا صفحہ
  24. أَمْ لِلْإِنسَـٰنِ مَا تَمَنَّىٰ ﴿٢٤﴾

    53:24 کیا جس چیز کی انسان آرزو کرتا ہے وہ اسے ضرور ملتی ہے

    آیت کا صفحہ
  25. فَلِلَّهِ ٱلْـَٔاخِرَةُ وَٱلْأُولَىٰ ﴿٢٥﴾

    53:25 آخرت اور دنیا تو الله ہی کے ہاتھ میں ہے

    آیت کا صفحہ
  26. ۞ وَكَم مِّن مَّلَكٍ فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ لَا تُغْنِى شَفَـٰعَتُهُمْ شَيْـًٔا إِلَّا مِنۢ بَعْدِ أَن يَأْذَنَ ٱللَّهُ لِمَن يَشَآءُ وَيَرْضَىٰٓ ﴿٢٦﴾

    53:26 اور آسمانوں میں بہت سے فرشتے ہیں جن کی سفارش کچھ بھی فائدہ نہیں دیتی مگر اس وقت کہ خدا جس کے لئے چاہے اجازت بخشے اور (سفارش) پسند کرے

    آیت کا صفحہ
  27. إِنَّ ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِٱلْـَٔاخِرَةِ لَيُسَمُّونَ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَ تَسْمِيَةَ ٱلْأُنثَىٰ ﴿٢٧﴾

    53:27 جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے وہ فرشتوں کو (خدا کی) لڑکیوں کے نام سے موسوم کرتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  28. وَمَا لَهُم بِهِۦ مِنْ عِلْمٍ ۖ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ ۖ وَإِنَّ ٱلظَّنَّ لَا يُغْنِى مِنَ ٱلْحَقِّ شَيْـًٔا ﴿٢٨﴾

    53:28 حالانکہ ان کو اس کی کچھ خبر نہیں۔ وہ صرف ظن پر چلتے ہیں۔ اور ظن یقین کے مقابلے میں کچھ کام نہیں آتا

    آیت کا صفحہ
  29. فَأَعْرِضْ عَن مَّن تَوَلَّىٰ عَن ذِكْرِنَا وَلَمْ يُرِدْ إِلَّا ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا ﴿٢٩﴾

    53:29 تو جو ہماری یاد سے روگردانی اور صرف دنیا ہی کی زندگی کا خواہاں ہو اس سے تم بھی منہ پھیر لو

    آیت کا صفحہ
  30. ذَٰلِكَ مَبْلَغُهُم مِّنَ ٱلْعِلْمِ ۚ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ ٱهْتَدَىٰ ﴿٣٠﴾

    53:30 ان کے علم کی انتہا یہی ہے۔ تمہارا پروردگار اس کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹک گیا اور اس سے بھی خوب واقف ہے جو رستے پر چلا

    آیت کا صفحہ
  31. وَلِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ لِيَجْزِىَ ٱلَّذِينَ أَسَـٰٓـُٔوا۟ بِمَا عَمِلُوا۟ وَيَجْزِىَ ٱلَّذِينَ أَحْسَنُوا۟ بِٱلْحُسْنَى ﴿٣١﴾

    53:31 اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے (اور اس نے خلقت کو) اس لئے (پیدا کیا ہے) کہ جن لوگوں نے برے کام کئے ان کو ان کے اعمال کا (برا) بدلا دے اور جنہوں نے نیکیاں کیں ان کو نیک بدلہ دے

    آیت کا صفحہ
  32. ٱلَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَـٰٓئِرَ ٱلْإِثْمِ وَٱلْفَوَٰحِشَ إِلَّا ٱللَّمَمَ ۚ إِنَّ رَبَّكَ وَٰسِعُ ٱلْمَغْفِرَةِ ۚ هُوَ أَعْلَمُ بِكُمْ إِذْ أَنشَأَكُم مِّنَ ٱلْأَرْضِ وَإِذْ أَنتُمْ أَجِنَّةٌ فِى بُطُونِ أُمَّهَـٰتِكُمْ ۖ فَلَا تُزَكُّوٓا۟ أَنفُسَكُمْ ۖ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ ٱتَّقَىٰٓ ﴿٣٢﴾

    53:32 جو صغیرہ گناہوں کے سوا بڑے بڑے گناہوں اور بےحیائی کی باتوں سے اجتناب کرتے ہیں۔ بےشک تمہارا پروردگار بڑی بخشش والا ہے۔ وہ تم کو خوب جانتا ہے۔ جب اس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچّے تھے۔ تو اپنے آپ کو پاک صاف نہ جتاؤ۔ جو پرہیزگار ہے وہ اس سے خوب واقف ہے

    آیت کا صفحہ
  33. أَفَرَءَيْتَ ٱلَّذِى تَوَلَّىٰ ﴿٣٣﴾

    53:33 بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے منہ پھیر لیا

    آیت کا صفحہ
  34. وَأَعْطَىٰ قَلِيلًا وَأَكْدَىٰٓ ﴿٣٤﴾

    53:34 اور تھوڑا سا دیا (پھر) ہاتھ روک لیا

    آیت کا صفحہ
  35. أَعِندَهُۥ عِلْمُ ٱلْغَيْبِ فَهُوَ يَرَىٰٓ ﴿٣٥﴾

    53:35 کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ اس کو دیکھ رہا ہے

    آیت کا صفحہ
  36. أَمْ لَمْ يُنَبَّأْ بِمَا فِى صُحُفِ مُوسَىٰ ﴿٣٦﴾

    53:36 کیا جو باتیں موسیٰ کے صحیفوں میں ہیں ان کی اس کو خبر نہیں پہنچی

    آیت کا صفحہ
  37. وَإِبْرَٰهِيمَ ٱلَّذِى وَفَّىٰٓ ﴿٣٧﴾

    53:37 اور ابراہیمؑ کی جنہوں نے (حق طاعت ورسالت) پورا کیا

    آیت کا صفحہ
  38. أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ ﴿٣٨﴾

    53:38 یہ کہ کوئی شخص دوسرے (کے گناہ) کا بوجھ نہیں اٹھائے گا

    آیت کا صفحہ
  39. وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَـٰنِ إِلَّا مَا سَعَىٰ ﴿٣٩﴾

    53:39 اور یہ کہ انسان کو وہی ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے

    آیت کا صفحہ
  40. وَأَنَّ سَعْيَهُۥ سَوْفَ يُرَىٰ ﴿٤٠﴾

    53:40 اور یہ کہ اس کی کوشش دیکھی جائے گی

    آیت کا صفحہ
  41. ثُمَّ يُجْزَىٰهُ ٱلْجَزَآءَ ٱلْأَوْفَىٰ ﴿٤١﴾

    53:41 پھر اس کو اس کا پورا پورا بدلا دیا جائے گا

    آیت کا صفحہ
  42. وَأَنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلْمُنتَهَىٰ ﴿٤٢﴾

    53:42 اور یہ کہ تمہارے پروردگار ہی کے پاس پہنچنا ہے

    آیت کا صفحہ
  43. وَأَنَّهُۥ هُوَ أَضْحَكَ وَأَبْكَىٰ ﴿٤٣﴾

    53:43 اور یہ کہ وہ ہنساتا اور رلاتا ہے

    آیت کا صفحہ
  44. وَأَنَّهُۥ هُوَ أَمَاتَ وَأَحْيَا ﴿٤٤﴾

    53:44 اور یہ کہ وہی مارتا اور جلاتا ہے

    آیت کا صفحہ
  45. وَأَنَّهُۥ خَلَقَ ٱلزَّوْجَيْنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰ ﴿٤٥﴾

    53:45 اور یہ کہ وہی نر اور مادہ دو قسم (کے حیوان) پیدا کرتا ہے

    آیت کا صفحہ
  46. مِن نُّطْفَةٍ إِذَا تُمْنَىٰ ﴿٤٦﴾

    53:46 (یعنی) نطفے سے جو (رحم میں) ڈالا جاتا ہے

    آیت کا صفحہ
  47. وَأَنَّ عَلَيْهِ ٱلنَّشْأَةَ ٱلْأُخْرَىٰ ﴿٤٧﴾

    53:47 اور یہ کہ (قیامت کو) اسی پر دوبارہ اٹھانا لازم ہے

    آیت کا صفحہ
  48. وَأَنَّهُۥ هُوَ أَغْنَىٰ وَأَقْنَىٰ ﴿٤٨﴾

    53:48 اور یہ کہ وہی دولت مند بناتا اور مفلس کرتا ہے

    آیت کا صفحہ
  49. وَأَنَّهُۥ هُوَ رَبُّ ٱلشِّعْرَىٰ ﴿٤٩﴾

    53:49 اور یہ کہ وہی شعریٰ کا مالک ہے

    آیت کا صفحہ
  50. وَأَنَّهُۥٓ أَهْلَكَ عَادًا ٱلْأُولَىٰ ﴿٥٠﴾

    53:50 اور یہ کہ اسی نے عاد اول کو ہلاک کر ڈالا

    آیت کا صفحہ
  51. وَثَمُودَا۟ فَمَآ أَبْقَىٰ ﴿٥١﴾

    53:51 اور ثمود کو بھی۔ غرض کسی کو باقی نہ چھوڑا

    آیت کا صفحہ
  52. وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ هُمْ أَظْلَمَ وَأَطْغَىٰ ﴿٥٢﴾

    53:52 اور ان سے پہلے قوم نوحؑ کو بھی۔ کچھ شک نہیں کہ وہ لوگ بڑے ہی ظالم اور بڑے ہی سرکش تھے

    آیت کا صفحہ
  53. وَٱلْمُؤْتَفِكَةَ أَهْوَىٰ ﴿٥٣﴾

    53:53 اور اسی نے الٹی ہوئی بستیوں کو دے پٹکا

    آیت کا صفحہ
  54. فَغَشَّىٰهَا مَا غَشَّىٰ ﴿٥٤﴾

    53:54 پھر ان پر چھایا جو چھایا

    آیت کا صفحہ
  55. فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكَ تَتَمَارَىٰ ﴿٥٥﴾

    53:55 تو (اے انسان) تو اپنے پروردگار کی کون سی نعمت پر جھگڑے گا

    آیت کا صفحہ
  56. هَـٰذَا نَذِيرٌ مِّنَ ٱلنُّذُرِ ٱلْأُولَىٰٓ ﴿٥٦﴾

    53:56 یہ (محمدﷺ) بھی اگلے ڈر سنانے والوں میں سے ایک ڈر سنانے والے ہیں

    آیت کا صفحہ
  57. أَزِفَتِ ٱلْـَٔازِفَةُ ﴿٥٧﴾

    53:57 آنے والی (یعنی قیامت) قریب آ پہنچی

    آیت کا صفحہ
  58. لَيْسَ لَهَا مِن دُونِ ٱللَّهِ كَاشِفَةٌ ﴿٥٨﴾

    53:58 اس (دن کی تکلیفوں) کو خدا کے سوا کوئی دور نہیں کرسکے گا

    آیت کا صفحہ
  59. أَفَمِنْ هَـٰذَا ٱلْحَدِيثِ تَعْجَبُونَ ﴿٥٩﴾

    53:59 اے منکرین خدا) کیا تم اس کلام سے تعجب کرتے ہو؟

    آیت کا صفحہ
  60. وَتَضْحَكُونَ وَلَا تَبْكُونَ ﴿٦٠﴾

    53:60 اور ہنستے ہو اور روتے نہیں؟

    آیت کا صفحہ
  61. وَأَنتُمْ سَـٰمِدُونَ ﴿٦١﴾

    53:61 اور تم غفلت میں پڑ رہے ہو

    آیت کا صفحہ
  62. فَٱسْجُدُوا۟ لِلَّهِ وَٱعْبُدُوا۟ ۩ ﴿٦٢﴾

    53:62 تو خدا کے آگے سجدہ کرو اور (اسی کی) عبادت کرو

    آیت کا صفحہ