مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قمر، آیت 42

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

كذبوا باياتنا كلها فاخذناهم اخذ عزيز مقتدر

انہوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو اس طرح پکڑ لیا جس طرح ایک قوی اور غالب شخص پکڑ لیتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 55 میں سے آیت 42
  • پارہ 27
  • صفحہ 530

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی خدا کی پکڑ بڑے زبردست کی پکڑ تھی جس کے قابو سے نکل کر کوئی بھاگ نہیں سکتا۔ دیکھ لو! تمام فرعونیوں کا بیڑہ کس طرح بحر قلزم میں غرق کیا کہ ایک بچ کر نہ نکل سکا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. كَذَّبُوا۟انہوں نے جھٹلایاkadhabū
  2. بِـَٔايَـٰتِنَاہماری آیات کوbiāyātinā
  3. كُلِّهَاساری کی ساریkullihā
  4. فَأَخَذْنَـٰهُمْتو پکڑ لیا ہم نے ان کوfa-akhadhnāhum
  5. أَخْذَپکڑناakhdha
  6. عَزِيزٍۢزبردستʿazīzin
  7. مُّقْتَدِرٍاقتدار والے کاmuq'tadirin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں