مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قمر، آیت 9

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

كذبت قبلهم قوم نوح فكذبوا عبدنا وقالوا مجنون وازدجر

ان سے پہلے نوحؑ کی قوم نے بھی تکذیب کی تھی تو انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلایا اور کہا کہ دیوانہ ہے اور انہیں ڈانٹا بھی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 55 میں سے آیت 9
  • پارہ 27
  • صفحہ 529

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

کہنے لگے اے نوح! اگر تم اپنی باتوں سے باز نہ آئے تو تم کو سنگسار کردیا جائے گا۔ گویا دھمکیوں ہی میں اس کی بات رلا دی۔ اور بعض نے وَّ ازۡدُجِرَ کے معنیٰ یوں کئے ہیں کہ یہ دیوانہ ہے آسیب زدہ۔ جن اس کی عقل لے اڑے ہیں۔ (العیاذ باللہ)۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ كَذَّبَتْجھٹلایاkadhabat
  2. قَبْلَهُمْان سے پہلےqablahum
  3. قَوْمُقومqawmu
  4. نُوحٍۢنوح نےnūḥin
  5. فَكَذَّبُوا۟تو انہوں نے جھٹلایاfakadhabū
  6. عَبْدَنَاہمارے بندے کوʿabdanā
  7. وَقَالُوا۟اور انہوں نے کہاwaqālū
  8. مَجْنُونٌۭمجنون ہےmajnūnun
  9. وَٱزْدُجِرَاور ڈانٹا گیا۔ خوب دھمکی دیا گیاwa-uz'dujira

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں