مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قمر، آیت 8

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

مهطعين الى الداع يقول الكافرون هذا يوم عسر

اس بلانے والے کی طرف دوڑتے جاتے ہوں گے۔ کافر کہیں گے یہ دن بڑا سخت ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 55 میں سے آیت 8
  • پارہ 27
  • صفحہ 529

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی تمام اگلے پچھلے قبروں سے نکل کر ٹڈی دَل کی طرح پھیل پڑینگے۔ اور خداوند قدوس کی عدالت میں حاضری دینے کے لئے تیزی کے ساتھ دوڑتے ہونگے۔ یعنی اس دن کے ہولناک احوال و شدائد اور اپنے جرائم کا تصور کرکے کہیں گے کہ یہ دن بڑا سخت آیا ہے۔ دیکھیئے آج کیا گذریگی۔ آگے بتلاتے ہیں کہ قیامت اور آخرت کا عذاب تو اپنے وقت پر آئیگا۔ بہت سے مکذبین کے لئے اس سے پہلے دنیا ہی میں ایک سخت دن آچکا ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مُّهْطِعِينَدوڑنے والے ہیںmuh'ṭiʿīna
  2. إِلَىطرفilā
  3. ٱلدَّاعِ ۖپکارنے والے کےl-dāʿi
  4. يَقُولُکہیں گےyaqūlu
  5. ٱلْكَـٰفِرُونَکافرl-kāfirūna
  6. هَـٰذَایہhādhā
  7. يَوْمٌدن ہےyawmun
  8. عَسِرٌۭسختʿasirun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں