تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی کشتیاں اور جہاز گو بظاہر تمہارے بنائے ہوئے ہیں مگر خود تم کو اللہ نے بنایا اسی نے وہ قوتیں اور سامان عطا کئے جن سے جہاز تیار کرتے ہو۔ لہٰذا تم اور تمہاری مصنوعات سب کا مالک و خالق وہ ہی خدا ہوا۔ اور یہ سب اسی کی نعمتیں اور قدرت کی نشانیاں ہوئیں۔ (تنبیہ) یہ جملہ پہلے جملہ یَخۡرُجُ مِنۡہُمَا اللُّؤۡلُؤُ الخ۔ کے مقابل ہے، یعنی دریا کے نیچے سے وہ نعمتیں نکلتی ہیں اور اوپر یہ نعمتیں موجود ہیں۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں