مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ رحمٰن آیت 41 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

يُعْرَفُ ٱلْمُجْرِمُونَ بِسِيمَـٰهُمْ فَيُؤْخَذُ بِٱلنَّوَٰصِى وَٱلْأَقْدَامِ ﴿٤١﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

مجرموں کے چہروں سے پہچان

یعنی چہروں کی سیاہی اور آنکھوں کی نیلگونی سے مجرم خودبخود پہچانے جائیں گے۔ جیسے مؤمنین کی شناخت سجدہ اور وضو کے آثار و انوار سے ہوگی۔

یعنی کسی کے بال اور کسی کی ٹانگ پکڑ کر جہنم کی طرف گھسیٹا جائے گا۔ یا ہر ایک مجرم کی ہڈیاں پسلیاں توڑ کر پیشانی کو پاؤں سے ملا دینگے اور زنجیر وغیرہ سے جکڑ کر دوزخ میں ڈالیں گے۔