تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی چہروں کی سیاہی اور آنکھوں کی نیلگونی سے مجرم خودبخود پہچانے جائیں گے۔ جیسے مؤمنین کی شناخت سجدہ اور وضو کے آثار و انوار سے ہوگی۔ یعنی کسی کے بال اور کسی کی ٹانگ پکڑ کر جہنم کی طرف گھسیٹا جائے گا۔ یا ہر ایک مجرم کی ہڈیاں پسلیاں توڑ کر پیشانی کو پاؤں سے ملا دینگے اور زنجیر وغیرہ سے جکڑ کر دوزخ میں ڈالیں گے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں