تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی جس نے اپنے وفاداروں پر ایسے احسان و انعام فرمائے اور غور کرو تو تمام نعمتوں میں اصلی خوبی اسی کے نام پاک کی برکت سے ہے۔ اور اسی کا نام لینے سے یہ نعمتیں حاصل ہوتی ہیں۔ پھر سمجھ لو جس کے اسم میں اس قدر برکت ہے مسمّی میں کیا کچھ ہوگی وَنِسَألُ اللّٰہَ الْکَرِیْمَ الْوَھَّابَ ذَاالْجَلَالِ وَالْاکرام اَنْ یَجْعَلَنَا مِنْ اَھْلِ الْجَنَّۃِ الْاَوَّلِیّیْن ۔اٰمین۔ تم سورۃ الرحمٰن ولِلہ الحمد والمنہ۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں