مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حدید آیت 11 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

مَّن ذَا ٱلَّذِى يُقْرِضُ ٱللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَـٰعِفَهُۥ لَهُۥ وَلَهُۥٓ أَجْرٌ كَرِيمٌ ﴿١١﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

کون ہے جو اللہ کو قرض دے

حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "قرض کے معنی یہ کہ اس وقت جہاد میں خرچ کرو۔ پھر تم ہی دولتیں برتوگے (اور آخرت میں بڑے مرتبے پاؤگے)۔ یہ ہی معنی ہیں دونے کے۔ ورنہ مالک میں اور اور غلام میں سود بیاج نہیں۔ جو دیا سو اُس کا جو نہ دیا سو اُس کا"۔