مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حدید، آیت 28

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا اتقوا الله وامنوا برسوله يؤتكم كفلين من رحمته ويجعل لكم نورا تمشون به ويغفر لكم والله غفور رحيم

مومنو! خدا سے ڈرو اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ وہ تمہیں اپنی رحمت سے دگنا اجر عطا فرمائے گا اور تمہارے لئے روشنی کردے گا جس میں چلو گے اور تم کو بخش دے گا۔ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 29 میں سے آیت 28
  • پارہ 27
  • صفحہ 541

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اس رسول کے تابع رہو کہ یہ نعمتیں پاؤ۔ گذشتہ خطاؤں کی معافی اور ہر عمل کا دونا ثواب، اور روشنی لئے پھرو۔ یعنی تمہارا وجود ایمان و تقوٰی سے نورانی ہو جائے۔ اور آخرت میں یہ ہی نور تمہاے آگے اور داہنی طرف چلے۔ (تنبیہ) احقر کے خیال میں یہ خطاب ان اہل کتاب کو ہے جو حضور ﷺ پر ایمان لا چکے تھے۔ اس تقریر پر وَاٰمِنُوْ ا بِرَسُوْلِہٖ سے ایمان پر ثابت و مستقیم رہنا مراد ہو گا۔ باقی اہل کتاب کو دونا ثواب ملنے کا کچھ بیان…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَلوگو !alladhīna
  3. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائے ہوāmanū
  4. ٱتَّقُوا۟ڈروittaqū
  5. ٱللَّهَاللہ سےl-laha
  6. وَءَامِنُوا۟اور ایمان لاؤwaāminū
  7. بِرَسُولِهِۦاس کے رسول پرbirasūlihi
  8. يُؤْتِكُمْدے گا تم کوyu'tikum
  9. كِفْلَيْنِدوہرا حصہkif'layni
  10. مِنمیں سےmin
  11. رَّحْمَتِهِۦاپنی رحمتraḥmatihi
  12. وَيَجْعَلاور بخشے گاwayajʿal
  13. لَّكُمْتم کو۔ بنا دے گا تمہارے لیےlakum
  14. نُورًۭاایک نورnūran
  15. تَمْشُونَتم چلو گےtamshūna
  16. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  17. وَيَغْفِرْاور بخش دے گاwayaghfir
  18. لَكُمْ ۚتم کوlakum
  19. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  20. غَفُورٌۭغفورghafūrun
  21. رَّحِيمٌۭرحیم ہےraḥīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں