مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 108

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولا تسبوا الذين يدعون من دون الله فيسبوا الله عدوا بغير علم كذلك زينا لكل امة عملهم ثم الى ربهم مرجعهم فينبئهم بما كانوا يعملون

اور جن لوگوں کو یہ مشرک خدا کے سوا پکارتے ہیں ان کو برا نہ کہنا کہ یہ بھی کہیں خدا کو بےادبی سے بے سمجھے برا (نہ) کہہ بیٹھیں۔ اس طرح ہم نے ہر ایک فرقے کے اعمال (ان کی نظروں میں) اچھے کر دکھائے ہیں۔ پھر ان کو اپنے پروردگار ک طرف لوٹ کر جانا ہے تب وہ ان کو بتائے گا کہ وہ کیا کیا کرتے تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 108
  • پارہ 7
  • صفحہ 141

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی تم تبلیغ و نصیحت کر کے اپنے فرض سے سبکدوش ہو چکے۔ اب جو کفر و شرک یہ لوگ کریں اس کے خود ذمہ دار ہیں۔ تم پر اس کی کچھ ذمہ داری نہیں۔ ہاں یہ ضروری ہے کہ تم اپنی جانب سے بلاضرورت ان کے مزید کفر و تعنت کا سبب نہ بنو۔ مثلًا فرض کیجئے ان کے مذہب کی تردید یا بحث و مناظرہ کے سلسلہ میں تم غصہ ہو کر ان کے معبودوں اور مقتداؤں کو سب و شتم کرنے لگو جس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ وہ جواب میں تمہارے معبود برحق اور محترم بزرگوں کی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَااور نہwalā
  2. تَسُبُّوا۟تم گالی دوtasubbū
  3. ٱلَّذِينَان ہستیوں کوalladhīna
  4. يَدْعُونَوہ جو پکارتے ہیں (جن کو)yadʿūna
  5. مِنکےmin
  6. دُونِسواdūni
  7. ٱللَّهِاللہl-lahi
  8. فَيَسُبُّوا۟تو وہ گالی دیں گےfayasubbū
  9. ٱللَّهَاللہ کوl-laha
  10. عَدْوًۢازیادتی کرکےʿadwan
  11. بِغَيْرِبغیرbighayri
  12. عِلْمٍۢ ۗعلم کےʿil'min
  13. كَذَٰلِكَاسی طرحkadhālika
  14. زَيَّنَّاخوبصورت بنا دیے ہم نےzayyannā
  15. لِكُلِّہرlikulli
  16. أُمَّةٍامت کے لیےummatin
  17. عَمَلَهُمْان کے اعمالʿamalahum
  18. ثُمَّپھرthumma
  19. إِلَىٰکی طرفilā
  20. رَبِّهِماپنے ربrabbihim
  21. مَّرْجِعُهُمْلوٹنا ہے ان کاmarjiʿuhum
  22. فَيُنَبِّئُهُمپھر وہ بتادے گا ان کوfayunabbi-uhum
  23. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  24. كَانُوا۟تھے وہkānū
  25. يَعْمَلُونَعمل کرتےyaʿmalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں