مزید جاہلانہ عقائد
جو ٹٹیوں پر چڑھائے جاتے ہیں مثلًا انگور وغیرہ اور جو ایسے نہیں مثلًا کھجور، آم وغیرہ تنادار درخت یا خربوزہ وغیرہ جن کی بیل بدون کسی سہارےکے زمین پر پھیلتی ہے۔
یعنی صورت شکل میں ملتے جلتے، مزہ میں جدا جدا۔
پھلوں اور غلوں کے احکام
یعنی جو غلے اور پھل حق تعالیٰ نے پیدا فرمائے ہیں ان کےکھانے سے بدون سند کے مت رکو ہاں دو باتوں کا خیال رکھو، ایک یہ کہ کاٹنے اور اتارنے کے ساتھ ہی جو اللہ کا حق اس میں ہے وہ ادا کر دو۔ دوسرے فضول اور بےموقع خرچ مت کرو۔ اللہ کے حق سے یہاں کیا مراد ہے، اس میں علماء کے مختلف اقوال ہیں۔ ابن کثیرؒ کی رائے یہ معلوم ہوتی ہے کہ ابتداً مکہ معظمہ میں کھیتی اور باغ کی پیدوار میں سے کچھ حصہ نکالنا واجب تھا جو مساکین و فقراء پر صرف کیاجائے مدینہ طیبہ پہنچ کر ۲ ہجری میں اس کی مقدار وغیرہ کی تعیین و تفصیل کر دی گئ۔ یعنی بارانی زمین کی پیداوار میں (بشرطیکہ خراجی نہ ہو) دسواں حصہ اور جس میں پانی دیا جائے بیسواں حصہ واجب ہے۔