مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 141

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وهو الذي انشا جنات معروشات وغير معروشات والنخل والزرع مختلفا اكله والزيتون والرمان متشابها وغير متشابه كلوا من ثمره اذا اثمر واتوا حقه يوم حصاده ولا تسرفوا انه لا يحب المسرفين

اور خدا ہی تو ہے جس نے باغ پیدا کئے چھتریوں پر چڑھائے ہوئے بھی اور جو چھتریوں پر نہیں چڑھائے ہوئے وہ بھی اور کھجور اور کھیتی جن کے طرح طرح کے پھل ہوتے ہیں اور زیتون اور انار جو (بعض باتوں میں) ایک دوسرے سے ملتے ہیں جب یہ چیزیں پھلیں تو ان کے پھل کھاؤ اور جس دن (پھل توڑو اور کھیتی) کاٹو تو خدا کا حق بھی اس میں سے ادا کرو اور بےجا نہ اڑاؤ کہ خدا بیجا اڑانے والوں کو دوست نہیں رکھتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 141
  • پارہ 8
  • صفحہ 146

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جو ٹٹیوں پر چڑھائے جاتے ہیں مثلًا انگور وغیرہ اور جو ایسے نہیں مثلًا کھجور، آم وغیرہ تنادار درخت یا خربوزہ وغیرہ جن کی بیل بدون کسی سہارےکے زمین پر پھیلتی ہے۔ یعنی صورت شکل میں ملتے جلتے، مزہ میں جدا جدا۔ یعنی جو غلے اور پھل حق تعالیٰ نے پیدا فرمائے ہیں ان کےکھانے سے بدون سند کے مت رکو ہاں دو باتوں کا خیال رکھو، ایک یہ کہ کاٹنے اور اتارنے کے ساتھ ہی جو اللہ کا حق اس میں ہے وہ ادا کر دو۔ دوسرے فضول اور بےموقع خرچ مت…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ وَهُوَاور وہwahuwa
  2. ٱلَّذِىٓاللہ وہ ذات ہےalladhī
  3. أَنشَأَجس نے پیدا کئےansha-a
  4. جَنَّـٰتٍۢباغاتjannātin
  5. مَّعْرُوشَـٰتٍۢچھتوں پر چڑھائے ہوئےmaʿrūshātin
  6. وَغَيْرَاورwaghayra
  7. مَعْرُوشَـٰتٍۢاور چھتوں پہ نہ چڑھائے ہوئےmaʿrūshātin
  8. وَٱلنَّخْلَاور کجھور کے درختwal-nakhla
  9. وَٱلزَّرْعَاور کھیتwal-zarʿa
  10. مُخْتَلِفًامختلف ہیںmukh'talifan
  11. أُكُلُهُۥاس کے کھانےukuluhu
  12. وَٱلزَّيْتُونَاور زیتونwal-zaytūna
  13. وَٱلرُّمَّانَاور انارwal-rumāna
  14. مُتَشَـٰبِهًۭاآپس میں ملتے جلتےmutashābihan
  15. وَغَيْرَاور نہwaghayra
  16. مُتَشَـٰبِهٍۢ ۚملتے جلتےmutashābihin
  17. كُلُوا۟کھاؤkulū
  18. مِنسےmin
  19. ثَمَرِهِۦٓاس کی پیدوار میں سےthamarihi
  20. إِذَآجبidhā
  21. أَثْمَرَوہ پھل لائےathmara
  22. وَءَاتُوا۟اور دوwaātū
  23. حَقَّهُۥاس کا حقḥaqqahu
  24. يَوْمَدنyawma
  25. حَصَادِهِۦ ۖاس کی کٹائی کےḥaṣādihi
  26. وَلَااور نہwalā
  27. تُسْرِفُوٓا۟ ۚتم اسراف کروtus'rifū
  28. إِنَّهُۥکیونکہ وہinnahu
  29. لَانہیںlā
  30. يُحِبُّپسند کرتاyuḥibbu
  31. ٱلْمُسْرِفِينَاسراف کرنے والوں کوl-mus'rifīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں