مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 155

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وهذا كتاب انزلناه مبارك فاتبعوه واتقوا لعلكم ترحمون

اور (اے کفر کرنے والوں) یہ کتاب بھی ہمیں نے اتاری ہے برکت والی تو اس کی پیروی کرو اور (خدا سے) ڈرو تاکہ تم پر مہربانی کی جائے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 155
  • پارہ 8
  • صفحہ 149

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی تورات تو تھی ہی جیسی کچھ تھی ، لیکن ایک یہ کتاب ہے (قرآن کریم) جو اپنے درخشاں اور ظاہر و باہر حسن و جمال کے ساتھ تمہارے سامنے ہے۔ اس کی خوبصورتی اور کمال کا کیا کہنا۔ آفتاب آمد دلیل آفتاب۔ اس کی ظاہری و باطنی برکات اور صوری و معنوی کمالات کو دیکھ کر بےاختیار کہنا پڑتا ہے ؂ بہار عالم حسنش دل و جاں تازہ میدارد۔ برنگ اصحاب صورت رابہ بوارباب معنی را۔ اب دائیں بائیں دیکھنے کی ضرورت نہیں۔ اگر خدا کی رحمت سے حظ و افر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَهَـٰذَااور یہwahādhā
  2. كِتَـٰبٌکتاب ہےkitābun
  3. أَنزَلْنَـٰهُنازل کیا ہم نے اس کوanzalnāhu
  4. مُبَارَكٌۭبابرکت ہےmubārakun
  5. فَٱتَّبِعُوهُپس پیروی کرو اس کیfa-ittabiʿūhu
  6. وَٱتَّقُوا۟اور تقویٰ اختیار کروwa-ittaqū
  7. لَعَلَّكُمْتاکہ تمlaʿallakum
  8. تُرْحَمُونَتم رحم کئے جاؤtur'ḥamūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں