نیکی اور برائی کی جزا
ثُمَّ یُنَبِّئُہُمۡ بِمَا کَانُوۡا یَفۡعَلُوۡنَ میں ان کے افعال شنیعہ کی مجازات پر متنبہ کیا گیا تھا، ساتھ ہی ہر نیک و بد کی مجازات کا عام قانون بتلا دیا کہ بھلائ کا بدلہ کم از کم دس گناہ ہے برائی کا زائد از زائد اس کے برابر یعنی جس نے ایک نیکی کمائی تو کم از کم ایسی دس نیکیوں کا ثواب ملے گا زائد کی حد نہیں وَ اللّٰہُ یُضٰعِفُ لِمَنۡ یَّشَآءُ (البقرۃ۔۲۶۱) اور جو ایک بدی کا مرتکب ہوا تو ایسی ایک بدی کی جس قدر سزا مقرر ہے۔ اس سے آگے نہ بڑھیں گے، تخیف کر دیں یا بالکل معاف فرما دیں، یہ اختیار ہے۔ پھر جہاں وفود رحمت کی یہ کیفیت ہو وہاں ظلم کا کیا امکان ہے۔