انسان اللہ کا نائب ہے
یعنی خدا نے زمین میں تم کو اپنا نائب بنایا کہ تم اس کے دیے ہوئے اختیارات سے کام لے کر کیسے کیسے حاکمانہ تصرفات کرتے ہو، یا تم کو باہم ایک دوسرے کا نائب بنایا کہ ایک قوم جاتی ہے تو دوسری قوم اس کی جانشین ہوتی ہے۔
انسانوں میں فرق مراتب
یعنی تمہارے آپس میں بےحد فرق مدارج رکھا۔ چنانچہ شکل و صورت، رنگت، لہجہ، اخلاق و ملکات محاسن و مساوی، رزق، دولت، عزت و جاہ وغیرہ میں افراد انسانی کے بےشمار درجات ہیں۔
یعنی ظاہر ہو جائےکہ ان حالات میں کون شخص کہاں تک خدا کا حکم مانتا ہے۔ ابن کثیرؒ نے فِیۡ مَاۤ اٰتٰکُمۡ سے وہ مختلف احوال و درجات مراد لئے ہیں جن میں حسب استعداد و لیاقت ان کو رکھا گیا ہے۔ اس تقدیر پر آزمائش کا حاصل یہ ہو گا کہ مثلًا غنی حالت غناء میں رہ کر کہاں تک شکر کرتا ہے اور فقیر حالت فقر میں کس حد تک صبر کا ثبوت دیتا ہے وقس علیٰ ہذا۔ بہر حال اس آزمائش میں جو بالکل نالائق ثابت ہوا۔ حق تعالیٰ اس کے حق میں سریع العقاب اور جس سے قدرے کوتاہی رہ گئ اس کے حق میں غفور اور جو پورا اترا اس کے لئے رحیم ہے۔ تمت سورۃ الانعام بعون اللہ الملک العلام