تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی خدا نے زمین میں تم کو اپنا نائب بنایا کہ تم اس کے دیے ہوئے اختیارات سے کام لے کر کیسے کیسے حاکمانہ تصرفات کرتے ہو، یا تم کو باہم ایک دوسرے کا نائب بنایا کہ ایک قوم جاتی ہے تو دوسری قوم اس کی جانشین ہوتی ہے۔ یعنی تمہارے آپس میں بےحد فرق مدارج رکھا۔ چنانچہ شکل و صورت، رنگت، لہجہ، اخلاق و ملکات محاسن و مساوی، رزق، دولت، عزت و جاہ وغیرہ میں افراد انسانی کے بےشمار درجات ہیں۔ یعنی ظاہر ہو جائےکہ ان حالات میں کون شخص…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں