مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام آیت 5 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

فَقَدْ كَذَّبُوا۟ بِٱلْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ ۖ فَسَوْفَ يَأْتِيهِمْ أَنۢبَـٰٓؤُا۟ مَا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ ﴿٥﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

مکذبین اور ان کا انجام

حق سے مراد غالبًا قرآن کریم ہے۔ جو نشانہائے قدرت سے تغافل برتنے والوں کی بدانجامی اور دنیوی و اخروی سزا کو بیان کرتا ہے۔ اسے سن کر منکرین تکذیب و استہزاء کرتے تھے۔ انہیں جتلا دیا کہ جس بات پر تم ہنستے اور آوازے کستے ہو وہ حقیقت ثابۃ بن کر عنقریب تمہارے سامنے آ جائے گی۔ ٓآگے ان اقوام کا حوالہ دیا جو آیات اللہ کی تکذیب و استہزاء اور بداعمالیوں کی بدولت ہلاک کی گئیں۔