تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی حشر ہو جا۔ یعنی اس روز ظاہری اور مجازی طور پر بھی خدا کےسوا کسی کی سلطنت نہ رہے گی۔ لِمَنِ الۡمُلۡکُ الۡیَوۡمَ ؕ لِلّٰہِ الۡوَاحِدِ الۡقَہَّارِ (المومن۔۱۶) جو خدا یہ صفات رکھتا ہے جن کا ذکر ان دو تین آیات میں ہوا وہ ہی اس لائق ہے کہ ہم اس کے تابع فرمان ہوں اس کے سامنے انتہائی عبودیت اختیار کریں اور ہر آن اس سے ڈرتے رہیں۔ اسی کا ہم کو حکم ہوا ہے۔ جس سے ہم کسی حال منہ نہیں موڑ سکتے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں