حضرت ابراہیم علیہ السلام کا نجوم سےتوحید پر استدلال
کہ انہیں اپنا رب بنالوں۔ کیا ایک مجبور قیدی اور بیگاری کو شہنشاہی کےتخت پر بٹھلانا کوئی پسند کر سکتا ہے۔ باقی ابراہیمؑ کا ھٰذا ربی کہنا یا تو استفہام انکاری کے لہجہ میں ہے یعنی کیا یہ ہے رب میرا؟ اور یا بطریق تہکم و تبکیت ہے۔ یعنی یہ ہے رب میرا تمہارےعقیدہ اور گمان کےموافق جیسے موسٰیؑ نے فرمایا وَ انۡظُرۡ اِلٰۤی اِلٰـہِکَ الَّذِیۡ ظَلۡتَ عَلَیۡہِ عَاکِفًا (طٰہٰ۔۹۷) اس کےسوا مفسرین کے اور اقوال بھی ہیں مگر ہمارے خیال میں یہ ہی راجح ہے۔ واللہ اعلم۔