مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 76

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فلما جن عليه الليل راى كوكبا قال هذا ربي فلما افل قال لا احب الافلين

(یعنی) جب رات نے ان کو (پردہٴ تاریکی سے) ڈھانپ لیا (تو آسمان میں) ایک ستارا نظر پڑا۔ کہنے لگے یہ میرا پروردگار ہے۔ جب وہ غائب ہوگیا تو کہنے لگے کہ مجھے غائب ہوجانے والے پسند نہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 76
  • پارہ 7
  • صفحہ 137

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

کہ انہیں اپنا رب بنالوں۔ کیا ایک مجبور قیدی اور بیگاری کو شہنشاہی کےتخت پر بٹھلانا کوئی پسند کر سکتا ہے۔ باقی ابراہیمؑ کا ھٰذا ربی کہنا یا تو استفہام انکاری کے لہجہ میں ہے یعنی کیا یہ ہے رب میرا؟ اور یا بطریق تہکم و تبکیت ہے۔ یعنی یہ ہے رب میرا تمہارےعقیدہ اور گمان کےموافق جیسے موسٰیؑ نے فرمایا وَ انۡظُرۡ اِلٰۤی اِلٰـہِکَ الَّذِیۡ ظَلۡتَ عَلَیۡہِ عَاکِفًا (طٰہٰ۔۹۷) اس کےسوا مفسرین کے اور اقوال بھی ہیں مگر ہمارے خیال…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَمَّاپھر جبfalammā
  2. جَنَّطاری ہوگی۔ چھا گئیjanna
  3. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  4. ٱلَّيْلُراتal-laylu
  5. رَءَااس نے دیکھاraā
  6. كَوْكَبًۭا ۖایک ستارہkawkaban
  7. قَالَکہاqāla
  8. هَـٰذَایہhādhā
  9. رَبِّى ۖمیرا رب ہےrabbī
  10. فَلَمَّآپھر جبfalammā
  11. أَفَلَوہ چھپ گیاafala
  12. قَالَکہاqāla
  13. لَآنہیںlā
  14. أُحِبُّمیں پسند کرتاuḥibbu
  15. ٱلْـَٔافِلِينَچھپنے والوں کوl-āfilīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں