مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ممتحنہ، آیت 3

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لن تنفعكم ارحامكم ولا اولادكم يوم القيامة يفصل بينكم والله بما تعملون بصير

قیامت کے دن نہ تمہارے رشتے ناتے کام آئیں گے اور نہ اولاد۔ اس روز وہی تم میں فیصلہ کرے گا۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 13 میں سے آیت 3
  • پارہ 28
  • صفحہ 549

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی حاطبؓ نے وہ خط اپنے اہل و عیال کی خاطر لکھا تھا۔ اس پر تنبیہ فرمائی کہ اولاد اور رشتہ دار قیامت کے دن کچھ کام نہ آئیں گے اللہ تعالیٰ سب کا رتی رتی عمل دیکھتا ہے۔ اسی کے موافق فیصلہ فرمائے گا اس کے فیصلہ کو کوئی بیٹا، پوتا، اور عزیز و قریب ہٹا نہیں سکے گا۔ پھر یہ کہاں کی عقلمندی ہے کہ ایک مسلمان اہل وعیال کی خاطر اللہ کو ناراض کرلے۔ یادرکھو! ہر چیز سے مقدم اللہ کی رضامندی ہے۔ وہ راضی ہو تو اس کے فضل سے سب کام…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَنہرگز نہیںlan
  2. تَنفَعَكُمْکام آئیں گے تم کو۔ فائدہ دیں گے تم کوtanfaʿakum
  3. أَرْحَامُكُمْتمہارے رحم۔ رشتے داریاںarḥāmukum
  4. وَلَآاور نہwalā
  5. أَوْلَـٰدُكُمْ ۚتمہاری اولادیںawlādukum
  6. يَوْمَدنyawma
  7. ٱلْقِيَـٰمَةِقیامت کےl-qiyāmati
  8. يَفْصِلُوہ فیصلہ کرے گاyafṣilu
  9. بَيْنَكُمْ ۚتمہارے درمیانbaynakum
  10. وَٱللَّهُاور اللہ تعالیٰwal-lahu
  11. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  12. تَعْمَلُونَتم عمل کرتے ہوtaʿmalūna
  13. بَصِيرٌۭدیکھنے والاbaṣīrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں