مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ صف آیت 8 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

يُرِيدُونَ لِيُطْفِـُٔوا۟ نُورَ ٱللَّهِ بِأَفْوَٰهِهِمْ وَٱللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِۦ وَلَوْ كَرِهَ ٱلْكَـٰفِرُونَ ﴿٨﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

دین حق کا غلبہ ضرور ہوگا

یعنی منکر پڑے برامانا کریں اللہ اپنے نور کو پورا کر کے رہیگا۔ مشیتِ الہٰی کے خلاف کوئی کوشش کرنا ایسا ہے جیسے کوئی احمق نور آفتاب کو منہ سے پھونک مار کر بجھانا چاہے۔ یہ ہی حال حضرت محمد ﷺ کے مخالفوں کا اور ان کی کوششوں کا ہے۔ (تنبیہ) شاید بِاَفۡوَاہِہِمۡ کے لفظ سے یہاں اس طرف بھی اشارہ کرنا ہو کہ بشارات کے انکار و اخفاء کے لئے جو جھوٹی باتیں بناتے ہیں وہ کامیاب ہونیوالی نہیں۔ ہزار کوشش کریں کہ "فارقلیط" آپ نہیں ہیں، لیکن اللہ منوا کر چھوڑ یگا کہ اس کا مصداق آپ کے سوا کوئی نہیں ہوسکتا۔