مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ جمعہ، آیت 8

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل ان الموت الذي تفرون منه فانه ملاقيكم ثم تردون الى عالم الغيب والشهادة فينبئكم بما كنتم تعملون

کہہ دو کہ موت جس سے تم گریز کرتے ہو وہ تو تمہارے سامنے آ کر رہے گی۔ پھر تم پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے (خدا) کی طرف لوٹائے جاؤ گے پھر جو کچھ تم کرتے رہے ہو وہ سب تمہیں بتائے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 11 میں سے آیت 8
  • پارہ 28
  • صفحہ 553

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی موت سے ڈر کر کہاں بھاگ سکتے ہو۔ ہزار کوشش کرو، مضبوط قلعوں میں دروازے بند کر کے بیٹھ رہو، وہاں بھی موت چھوڑنے والی نہیں۔ اور موت کے بعد پھر وہ ہی اللہ کی عدالت ہے اور تم ہو (ربط) یہود کی بڑی خرابی یہ تھی کہ کتابیں پیٹھ پر لدی ہوئی ہیں، لیکن ان سے منتفع نہیں ہوتے دین کی بہت سی باتیں سمجھتے بوجھتے، پر دنیا کے واسطے چھوڑ بیٹھتے۔ دنیا کے دھندوں میں منہمک ہو کر اللہ کی یاد اور آخرت کے تصور کو فراموش کر دیتے، ایسی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْکہہ دیجئےqul
  2. إِنَّبیشکinna
  3. ٱلْمَوْتَموتl-mawta
  4. ٱلَّذِىوہ جوalladhī
  5. تَفِرُّونَتم بھاگتے ہوtafirrūna
  6. مِنْهُاس سےmin'hu
  7. فَإِنَّهُۥتو بیشک وہfa-innahu
  8. مُلَـٰقِيكُمْ ۖملنے والی ہے تم سےmulāqīkum
  9. ثُمَّپھرthumma
  10. تُرَدُّونَتم لوٹائے جاؤ گےturaddūna
  11. إِلَىٰطرفilā
  12. عَـٰلِمِجاننے والےʿālimi
  13. ٱلْغَيْبِغیب کےl-ghaybi
  14. وَٱلشَّهَـٰدَةِاور حاضر کےwal-shahādati
  15. فَيُنَبِّئُكُمپھر وہ بتادے گا تم کوfayunabbi-ukum
  16. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  17. كُنتُمْتمkuntum
  18. تَعْمَلُونَتم عمل کرتےtaʿmalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں