مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ منافقون، آیت 3

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ذلك بانهم امنوا ثم كفروا فطبع على قلوبهم فهم لا يفقهون

یہ اس لئے کہ یہ (پہلے تو) ایمان لائے پھر کافر ہوگئے تو ان کے دلوں پر مہر لگادی گئی۔ سو اب یہ سمجھتے ہی نہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 11 میں سے آیت 3
  • پارہ 28
  • صفحہ 554

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی زبان سے ایمان لائے، دل سے منکر رہے اور مدعی ایمان ہو کر کافروں جیسے کام کئے اس بے ایمانی اور انتہائی فریب و دغا کا اثر یہ ہوا کہ ان کے دلوں پر مہر لگ گئ۔ جن میں ایمان و خیر اور حق و صداقت کے سرائت کرنے کی قطعاً گنجائش نہیں رہی۔ ظاہر ہے کہ اب اس حالت پر پہنچ کر ان سے سمجھنے کی کیا توقع کی جاسکتی ہے جب آدمی کا قلب اس کی بدکاریوں اور بے ایمانیوں سے بالکل مسخ ہو جائے پھر نیک و بد کے سمجھنے کی صلاحیت کہاں باقی رہیگی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ذَٰلِكَیہdhālika
  2. بِأَنَّهُمْبوجہ اس کے کہ بیشک وہbi-annahum
  3. ءَامَنُوا۟ایمان لائےāmanū
  4. ثُمَّپھرthumma
  5. كَفَرُوا۟انہوں نے کفر کیاkafarū
  6. فَطُبِعَتو مہر لگا دی گئیfaṭubiʿa
  7. عَلَىٰاوپرʿalā
  8. قُلُوبِهِمْان کے دلوں کےqulūbihim
  9. فَهُمْپس وہfahum
  10. لَانہیںlā
  11. يَفْقَهُونَسمجھتے ہیںyafqahūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں