مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ملک، آیت 13

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واسروا قولكم او اجهروا به انه عليم بذات الصدور

اور تم (لوگ) بات پوشیدہ کہو یا ظاہر۔ وہ دل کے بھیدوں تک سے واقف ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 30 میں سے آیت 13
  • پارہ 29
  • صفحہ 563

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی گو تم اس کو نہیں دیکھتے مگر وہ تم کو دیکھ رہا ہے اور تمہاری ہرکھلی چھپی بات خلوت میں ہو یا جلوت میں سب کو جانتا ہے بلکہ دلوں میں اور سینوں میں جو خیالات گذرتے ہیں ان کی بھی خبر رکھتا ہے، غرض وہ تم سے غائب ہے پر تم اس سے غائب نہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَسِرُّوا۟اور چھپاؤ۔ چپکے سے کروwa-asirrū
  2. قَوْلَكُمْبات اپنیqawlakum
  3. أَوِیاawi
  4. ٱجْهَرُوا۟ظاہر کروij'harū
  5. بِهِۦٓ ۖاس کوbihi
  6. إِنَّهُۥبیشک وہinnahu
  7. عَلِيمٌۢجاننے والا ہےʿalīmun
  8. بِذَاتِبھیدbidhāti
  9. ٱلصُّدُورِسینوں کےl-ṣudūri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں