مواد پر جائیں
Quran Maqasid

جَهْر

قرآن میں جهر

معنی: ظاہر کو

جهر قرآن کی 11 سورتوں کی 11 آیات میں 12 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
12
آیات
11
سورتیں
11
مادّہ
ج ه ر

جَهْر

اسم · 7 بار

معنی: ظاہر کو · دوسرے تراجم: زور سے کہنا۔ ظاہر کرنا۔ کھلم کھلا کہنا۔ بلند آواز سے کہنا, اور ظاہر تمہارا, اونچی, اور اعلانیہ۔ کھلے

قرآن میں صورتیں

  • ٱلْجَهْرَ ×4
  • وَجَهْرَكُمْ ×1
  • وَجَهْرًا ×1
  • كَجَهْرِ ×1

جَهَرَ

فعل · 5 بار

معنی: ظاہر کرے · دوسرے تراجم: تو بلند کر, تم پکار کر کہو, بلند کرو, ظاہر کرو

قرآن میں صورتیں

  • تَجْهَرْ ×2
  • جَهَرَ ×1
  • تَجْهَرُوا۟ ×1
  • ٱجْهَرُوا۟ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

جهر يقال لظهور الشيء بإفراط حاسة البصر أو حاسة السمع.

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الجهر: الظاهر المكشوف ضد السر. يقال: جهرت الشيء: كشفته. وهو من قولهم: وجه جهير أي ظاهر الوضاءة. وجهرته وأجهرته بمعنى. وقوله: ﴿أرنا الله جهرة﴾ [النساء: 153] أي عيانا غير متحجب، قالوه لجهلهم بصفاته العلى أو تعنتا في الكفر.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ج ه ر پر مکمل اندراجات

جهر والی آیات

11 میں سے آیات 1–11

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ کوئی کسی کو علانیہ برا کہے مگر وہ جو مظلوم ہو۔ اور خدا (سب کچھ) سنتا (اور) جانتا ہے

    سورہ نساء، آیت 4:148
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور آسمانوں اور زمین میں وہی (ایک) خدا ہے تمہاری پوشیدہ اور ظاہر سب باتیں جانتا ہے اور تم جو عمل کرتے ہو سب سے واقف ہے

    سورہ انعام، آیت 6:3
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اپنے پروردگار کو دل ہی دل میں عاجزی اور خوف سے اور پست آواز سے صبح وشام یاد کرتے رہو اور (دیکھنا) غافل نہ ہونا

    سورہ اعراف، آیت 7:205
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کوئی تم میں سے چپکے سے بات کہے یا پکار کر یا رات کو کہیں چھپ جائے یا دن کی روشنی میں کھلم کھلا چلے پھرے (اس کے نزدیک) برابر ہے

    سورہ رعد، آیت 13:10
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا ایک اور مثال بیان فرماتا ہے کہ ایک غلام ہے جو (بالکل) دوسرے کے اختیار میں ہے اور کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتا اور ایک ایسا شخص ہے جس کو ہم نے اپنے ہاں سے (بہت سا) مال طیب عطا فرمایا ہے اور وہ اس میں سے (رات دن) پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتا رہتا ہے تو کیا یہ دونوں شخص برابر ہیں؟ (ہرگز نہیں) الحمدلله لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں سمجھ رکھتے

    سورہ نحل، آیت 16:75
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ تم (خدا کو) الله (کے نام سے) پکارو یا رحمٰن (کے نام سے) جس نام سے پکارو اس کے سب اچھے نام ہیں۔ اور نماز نہ بلند آواز سے پڑھو اور نہ آہستہ بلکہ اس کے بیچ کا طریقہ اختیار کرو

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:110
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر تم پکار کر بات کہو تو وہ تو چھپے بھید اور نہایت پوشیدہ بات تک کو جانتا ہے

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:7
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو بات پکار کی جائے وہ اسے بھی جانتا ہے اور جو تم پوشیدہ کرتے ہو اس سے بھی واقف ہے

    سورہ انبیاء، آیت 21:110
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے اہل ایمان! اپنی آوازیں پیغمبر کی آواز سے اونچی نہ کرو اور جس طرح آپس میں ایک دوسرے سے زور سے بولتے ہو (اس طرح) ان کے روبرو زور سے نہ بولا کرو (ایسا نہ ہو) کہ تمہارے اعمال ضائع ہوجائیں اور تم کو خبر بھی نہ ہو

    سورہ حجرات، آیت 49:2
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تم (لوگ) بات پوشیدہ کہو یا ظاہر۔ وہ دل کے بھیدوں تک سے واقف ہے

    سورہ ملک، آیت 67:13
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مگر جو خدا چاہے۔ وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی

    سورہ اعلیٰ، آیت 87:7