مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ملک آیت 8 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

تَكَادُ تَمَيَّزُ مِنَ ٱلْغَيْظِ ۖ كُلَّمَآ أُلْقِىَ فِيهَا فَوْجٌ سَأَلَهُمْ خَزَنَتُهَآ أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَذِيرٌ ﴿٨﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

دوزخ کی سخت آواز

یعنی اس وقت دوزخ کی آواز سخت کریہہ اور خوفناک ہو گی اور بے انتہا جوش و اشتعال سے ایسا معلوم ہوگا گویا غصّہ میں آکر پھٹی پڑتی ہے (اعاذنااللہ منہا بلطفہ وکرمہ)۔

دوزخ کے فرشتوں کا سوال

یعنی یہ پوچھنا زیادہ ذلیل و محجوب کرنے کے لئے ہو گا یعنی تم جو اس مصیبت میں آ کر پھنسے ہو، کیا کسی نے تم کو متنبہ نہ کیا تھا؟ اور ڈرایا نہ تھا کہ اس راستے سے مت چلو ورنہ سیدھے دوزخ میں گرو گے جہاں ایسے ایسے عذاب ہونگے۔