مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ملک، آیت 8

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

تكاد تميز من الغيظ كلما القي فيها فوج سالهم خزنتها الم ياتكم نذير

گویا مارے جوش کے پھٹ پڑے گی۔ جب اس میں ان کی کوئی جماعت ڈالی جائے گی تو دوزخ کے داروغہ ان سے پوچھیں گے کہ تمہارے پاس کوئی ہدایت کرنے والا نہیں آیا تھا؟

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 30 میں سے آیت 8
  • پارہ 29
  • صفحہ 562

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اس وقت دوزخ کی آواز سخت کریہہ اور خوفناک ہو گی اور بے انتہا جوش و اشتعال سے ایسا معلوم ہوگا گویا غصّہ میں آکر پھٹی پڑتی ہے (اعاذنااللہ منہا بلطفہ وکرمہ)۔ یعنی یہ پوچھنا زیادہ ذلیل و محجوب کرنے کے لئے ہو گا یعنی تم جو اس مصیبت میں آ کر پھنسے ہو، کیا کسی نے تم کو متنبہ نہ کیا تھا؟ اور ڈرایا نہ تھا کہ اس راستے سے مت چلو ورنہ سیدھے دوزخ میں گرو گے جہاں ایسے ایسے عذاب ہونگے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. تَكَادُقریب ہے کہtakādu
  2. تَمَيَّزُپھٹ جائےtamayyazu
  3. مِنَسےmina
  4. ٱلْغَيْظِ ۖغضبl-ghayẓi
  5. كُلَّمَآجب کبھیkullamā
  6. أُلْقِىَڈالی جائے گیul'qiya
  7. فِيهَااس میںfīhā
  8. فَوْجٌۭکوئی فوج۔ لوگوں کا گروہfawjun
  9. سَأَلَهُمْپوچھیں گے ان سےsa-alahum
  10. خَزَنَتُهَآان کے داروغہ۔ چوکیدارkhazanatuhā
  11. أَلَمْکیا نہیںalam
  12. يَأْتِكُمْآیا تھا تمہارے پاسyatikum
  13. نَذِيرٌۭکوئی ڈرانے والاnadhīrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں