مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قلم، آیت 27

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

بل نحن محرومون

نہیں بلکہ ہم (برگشتہ نصیب) بےنصیب ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 52 میں سے آیت 27
  • پارہ 29
  • صفحہ 565

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وہ زمین کھیتی اور درختوں سے ایسی صاف ہو چکی تھی کہ وہاں پہنچ کر پہچان نہ سکے سمجھے کہ ہم راہ بھول کر کہیں اور نکل آئے۔ پھر جب غورکیا تو سمجھے کہ نہیں، جگہ تو وہی ہے۔ مگر ہماری قسمت پھوٹ گئ اور حق تعالیٰ کی درگاہ سےہم محروم کئے گئے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. بَلْ(نہیں) بلکہbal
  2. نَحْنُہمnaḥnu
  3. مَحْرُومُونَمحروم کردئیے گئے ہیںmaḥrūmūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں