مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قلمالقلم

قلم · 52 آیات · مکی

قلم (القلم): مکمل متن اور ترجمہ

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  1. نٓ ۚ وَٱلْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ ﴿١﴾

    68:1 نٓ۔ قلم کی اور جو (اہل قلم) لکھتے ہیں اس کی قسم

    آیت کا صفحہ
  2. مَآ أَنتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونٍ ﴿٢﴾

    68:2 کہ (اے محمدﷺ) تم اپنے پروردگار کے فضل سے دیوانے نہیں ہو

    آیت کا صفحہ
  3. وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ ﴿٣﴾

    68:3 اور تمہارے لئے بے انتہا اجر ہے

    آیت کا صفحہ
  4. وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ ﴿٤﴾

    68:4 اور اخلاق تمہارے بہت (عالی) ہیں

    آیت کا صفحہ
  5. فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ ﴿٥﴾

    68:5 سو عنقریب تم بھی دیکھ لو گے اور یہ (کافر) بھی دیکھ لیں گے

    آیت کا صفحہ
  6. بِأَييِّكُمُ ٱلْمَفْتُونُ ﴿٦﴾

    68:6 کہ تم میں سے کون دیوانہ ہے

    آیت کا صفحہ
  7. إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعْلَمُ بِٱلْمُهْتَدِينَ ﴿٧﴾

    68:7 تمہارا پروردگار اس کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹک گیا اور ان کو بھی خوب جانتا ہے جو سیدھے راستے پر چل رہے ہیں

    آیت کا صفحہ
  8. فَلَا تُطِعِ ٱلْمُكَذِّبِينَ ﴿٨﴾

    68:8 تو تم جھٹلانے والوں کا کہا نہ ماننا

    آیت کا صفحہ
  9. وَدُّوا۟ لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ ﴿٩﴾

    68:9 یہ لوگ چاہتے ہیں کہ تم نرمی اختیار کرو تو یہ بھی نرم ہوجائیں

    آیت کا صفحہ
  10. وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِينٍ ﴿١٠﴾

    68:10 اور کسی ایسے شخص کے کہے میں نہ آجانا جو بہت قسمیں کھانے والا ذلیل اوقات ہے

    آیت کا صفحہ
  11. هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِيمٍ ﴿١١﴾

    68:11 طعن آمیز اشارتیں کرنے والا چغلیاں لئے پھرنے والا

    آیت کا صفحہ
  12. مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ ﴿١٢﴾

    68:12 مال میں بخل کرنے والا حد سے بڑھا ہوا بدکار

    آیت کا صفحہ
  13. عُتُلٍّۭ بَعْدَ ذَٰلِكَ زَنِيمٍ ﴿١٣﴾

    68:13 سخت خو اور اس کے علاوہ بدذات ہے

    آیت کا صفحہ
  14. أَن كَانَ ذَا مَالٍ وَبَنِينَ ﴿١٤﴾

    68:14 اس سبب سے کہ مال اور بیٹے رکھتا ہے

    آیت کا صفحہ
  15. إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ءَايَـٰتُنَا قَالَ أَسَـٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿١٥﴾

    68:15 جب اس کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ اگلے لوگوں کے افسانے ہیں

    آیت کا صفحہ
  16. سَنَسِمُهُۥ عَلَى ٱلْخُرْطُومِ ﴿١٦﴾

    68:16 ہم عنقریب اس کی ناک پر داغ لگائیں گے

    آیت کا صفحہ
  17. إِنَّا بَلَوْنَـٰهُمْ كَمَا بَلَوْنَآ أَصْحَـٰبَ ٱلْجَنَّةِ إِذْ أَقْسَمُوا۟ لَيَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِينَ ﴿١٧﴾

    68:17 ہم نے ان لوگوں کی اسی طرح آزمائش کی ہے جس طرح باغ والوں کی آزمائش کی تھی۔ جب انہوں نے قسمیں کھا کھا کر کہا کہ صبح ہوتے ہوتے ہم اس کا میوہ توڑ لیں گے

    آیت کا صفحہ
  18. وَلَا يَسْتَثْنُونَ ﴿١٨﴾

    68:18 اور انشاء الله نہ کہا

    آیت کا صفحہ
  19. فَطَافَ عَلَيْهَا طَآئِفٌ مِّن رَّبِّكَ وَهُمْ نَآئِمُونَ ﴿١٩﴾

    68:19 سو وہ ابھی سو ہی رہے تھے کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے (راتوں رات) اس پر ایک آفت پھر گئی

    آیت کا صفحہ
  20. فَأَصْبَحَتْ كَٱلصَّرِيمِ ﴿٢٠﴾

    68:20 تو وہ ایسا ہوگیا جیسے کٹی ہوئی کھیتی

    آیت کا صفحہ
  21. فَتَنَادَوْا۟ مُصْبِحِينَ ﴿٢١﴾

    68:21 جب صبح ہوئی تو وہ لوگ ایک دوسرے کو پکارنے لگے

    آیت کا صفحہ
  22. أَنِ ٱغْدُوا۟ عَلَىٰ حَرْثِكُمْ إِن كُنتُمْ صَـٰرِمِينَ ﴿٢٢﴾

    68:22 اگر تم کو کاٹنا ہے تو اپنی کھیتی پر سویرے ہی جا پہنچو

    آیت کا صفحہ
  23. فَٱنطَلَقُوا۟ وَهُمْ يَتَخَـٰفَتُونَ ﴿٢٣﴾

    68:23 تو وہ چل پڑے اور آپس میں چپکے چپکے کہتے جاتے تھے

    آیت کا صفحہ
  24. أَن لَّا يَدْخُلَنَّهَا ٱلْيَوْمَ عَلَيْكُم مِّسْكِينٌ ﴿٢٤﴾

    68:24 آج یہاں تمہارے پاس کوئی فقیر نہ آنے پائے

    آیت کا صفحہ
  25. وَغَدَوْا۟ عَلَىٰ حَرْدٍ قَـٰدِرِينَ ﴿٢٥﴾

    68:25 اور کوشش کے ساتھ سویرے ہی جا پہنچے (گویا کھیتی پر) قادر ہیں

    آیت کا صفحہ
  26. فَلَمَّا رَأَوْهَا قَالُوٓا۟ إِنَّا لَضَآلُّونَ ﴿٢٦﴾

    68:26 جب باغ کو دیکھا تو (ویران) کہنے لگے کہ ہم رستہ بھول گئے ہیں

    آیت کا صفحہ
  27. بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ ﴿٢٧﴾

    68:27 نہیں بلکہ ہم (برگشتہ نصیب) بےنصیب ہیں

    آیت کا صفحہ
  28. قَالَ أَوْسَطُهُمْ أَلَمْ أَقُل لَّكُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُونَ ﴿٢٨﴾

    68:28 ایک جو اُن میں فرزانہ تھا بولا کہ کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے؟

    آیت کا صفحہ
  29. قَالُوا۟ سُبْحَـٰنَ رَبِّنَآ إِنَّا كُنَّا ظَـٰلِمِينَ ﴿٢٩﴾

    68:29 (تب) وہ کہنے لگے کہ ہمارا پروردگار پاک ہے بےشک ہم ہی قصوروار تھے

    آیت کا صفحہ
  30. فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَلَـٰوَمُونَ ﴿٣٠﴾

    68:30 پھر لگے ایک دوسرے کو رو در رو ملامت کرنے

    آیت کا صفحہ
  31. قَالُوا۟ يَـٰوَيْلَنَآ إِنَّا كُنَّا طَـٰغِينَ ﴿٣١﴾

    68:31 کہنے لگے ہائے شامت ہم ہی حد سے بڑھ گئے تھے

    آیت کا صفحہ
  32. عَسَىٰ رَبُّنَآ أَن يُبْدِلَنَا خَيْرًا مِّنْهَآ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا رَٰغِبُونَ ﴿٣٢﴾

    68:32 امید ہے کہ ہمارا پروردگار اس کے بدلے میں ہمیں اس سے بہتر باغ عنایت کرے ہم اپنے پروردگار کی طرف سے رجوع لاتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  33. كَذَٰلِكَ ٱلْعَذَابُ ۖ وَلَعَذَابُ ٱلْـَٔاخِرَةِ أَكْبَرُ ۚ لَوْ كَانُوا۟ يَعْلَمُونَ ﴿٣٣﴾

    68:33 (دیکھو) عذاب یوں ہوتا ہے۔ اور آخرت کا عذاب اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ کاش! یہ لوگ جانتے ہوتے

    آیت کا صفحہ
  34. إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ ﴿٣٤﴾

    68:34 پرہیزگاروں کے لئے ان کے پروردگار کے ہاں نعمت کے باغ ہیں

    آیت کا صفحہ
  35. أَفَنَجْعَلُ ٱلْمُسْلِمِينَ كَٱلْمُجْرِمِينَ ﴿٣٥﴾

    68:35 کیا ہم فرمانبرداروں کو نافرمانوں کی طرف (نعمتوں سے) محروم کردیں گے؟

    آیت کا صفحہ
  36. مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ ﴿٣٦﴾

    68:36 تمہیں کیا ہوگیا ہے کیسی تجویزیں کرتے ہو؟

    آیت کا صفحہ
  37. أَمْ لَكُمْ كِتَـٰبٌ فِيهِ تَدْرُسُونَ ﴿٣٧﴾

    68:37 کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں (یہ) پڑھتے ہو

    آیت کا صفحہ
  38. إِنَّ لَكُمْ فِيهِ لَمَا تَخَيَّرُونَ ﴿٣٨﴾

    68:38 کہ جو چیز تم پسند کرو گے وہ تم کو ضرور ملے گی

    آیت کا صفحہ
  39. أَمْ لَكُمْ أَيْمَـٰنٌ عَلَيْنَا بَـٰلِغَةٌ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ ۙ إِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُونَ ﴿٣٩﴾

    68:39 یا تم نے ہم سے قسمیں لے رکھی ہیں جو قیامت کے دن تک چلی جائیں گی کہ جس شے کا تم حکم کرو گے وہ تمہارے لئے حاضر ہوگی

    آیت کا صفحہ
  40. سَلْهُمْ أَيُّهُم بِذَٰلِكَ زَعِيمٌ ﴿٤٠﴾

    68:40 ان سے پوچھو کہ ان میں سے اس کا کون ذمہ لیتا ہے؟

    آیت کا صفحہ
  41. أَمْ لَهُمْ شُرَكَآءُ فَلْيَأْتُوا۟ بِشُرَكَآئِهِمْ إِن كَانُوا۟ صَـٰدِقِينَ ﴿٤١﴾

    68:41 کیا (اس قول میں) ان کے اور بھی شریک ہیں؟ اگر یہ سچے ہیں تو اپنے شریکوں کو لا سامنے کریں

    آیت کا صفحہ
  42. يَوْمَ يُكْشَفُ عَن سَاقٍ وَيُدْعَوْنَ إِلَى ٱلسُّجُودِ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ ﴿٤٢﴾

    68:42 جس دن پنڈلی سے کپڑا اٹھا دیا جائے گا اور کفار سجدے کے لئے بلائے جائیں گے تو سجدہ نہ کرسکیں گے

    آیت کا صفحہ
  43. خَـٰشِعَةً أَبْصَـٰرُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۖ وَقَدْ كَانُوا۟ يُدْعَوْنَ إِلَى ٱلسُّجُودِ وَهُمْ سَـٰلِمُونَ ﴿٤٣﴾

    68:43 ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی اور ان پر ذلت چھا رہی ہوگی حالانکہ پہلے (اُس وقت) سجدے کے لئے بلاتے جاتے تھے جب کہ صحیح وسالم تھے

    آیت کا صفحہ
  44. فَذَرْنِى وَمَن يُكَذِّبُ بِهَـٰذَا ٱلْحَدِيثِ ۖ سَنَسْتَدْرِجُهُم مِّنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُونَ ﴿٤٤﴾

    68:44 تو مجھ کو اس کلام کے جھٹلانے والوں سے سمجھ لینے دو۔ ہم ان کو آہستہ آہستہ ایسے طریق سے پکڑیں گے کہ ان کو خبر بھی نہ ہوگی

    آیت کا صفحہ
  45. وَأُمْلِى لَهُمْ ۚ إِنَّ كَيْدِى مَتِينٌ ﴿٤٥﴾

    68:45 اور میں ان کو مہلت دیئے جاتا ہوں میری تدبیر قوی ہے

    آیت کا صفحہ
  46. أَمْ تَسْـَٔلُهُمْ أَجْرًا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ ﴿٤٦﴾

    68:46 کیا تم ان سے کچھ اجر مانگتے ہو کہ ان پر تاوان کا بوجھ پڑ رہا ہے

    آیت کا صفحہ
  47. أَمْ عِندَهُمُ ٱلْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ ﴿٤٧﴾

    68:47 یا ان کے پاس غیب کی خبر ہے کہ (اسے) لکھتے جاتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  48. فَٱصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُن كَصَاحِبِ ٱلْحُوتِ إِذْ نَادَىٰ وَهُوَ مَكْظُومٌ ﴿٤٨﴾

    68:48 تو اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو اور مچھلی (کا لقمہ ہونے) والے یونس کی طرح رہو نا کہ انہوں نے (خدا) کو پکارا اور وہ (غم و) غصے میں بھرے ہوئے تھے

    آیت کا صفحہ
  49. لَّوْلَآ أَن تَدَٰرَكَهُۥ نِعْمَةٌ مِّن رَّبِّهِۦ لَنُبِذَ بِٱلْعَرَآءِ وَهُوَ مَذْمُومٌ ﴿٤٩﴾

    68:49 اگر تمہارے پروردگار کی مہربانی ان کی یاوری نہ کرتی تو وہ چٹیل میدان میں ڈال دیئے جاتے اور ان کا حال ابتر ہوجاتا

    آیت کا صفحہ
  50. فَٱجْتَبَـٰهُ رَبُّهُۥ فَجَعَلَهُۥ مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ ﴿٥٠﴾

    68:50 پھر پروردگار نے ان کو برگزیدہ کرکے نیکوکاروں میں کرلیا

    آیت کا صفحہ
  51. وَإِن يَكَادُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَـٰرِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا۟ ٱلذِّكْرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُۥ لَمَجْنُونٌ ﴿٥١﴾

    68:51 اور کافر جب (یہ) نصیحت (کی کتاب) سنتے ہیں تو یوں لگتے ہیں کہ تم کو اپنی نگاہوں سے پھسلا دیں گے اور کہتے یہ تو دیوانہ ہے

    آیت کا صفحہ
  52. وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَـٰلَمِينَ ﴿٥٢﴾

    68:52 اور (لوگو) یہ (قرآن) اہل عالم کے لئے نصیحت ہے

    آیت کا صفحہ