مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قلم آیت 52 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَـٰلَمِينَ ﴿٥٢﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

یعنی قرآن میں جنون اور باؤلے پن کی بات کونسی ہے۔ جس کو تم جنون کہہ رہے ہو وہ تو تمام عالم کے لئے اعلٰی ترین پندونصیحت کا ذخیرہ ہے۔اسی سے بنی نوع انسان کی اصلاح اور دنیا کی کایا پلٹ ہوگی۔ اور وہ ہی لوگ دیوانے قرار پائینگے جو اس کلام کے دیوانے نہیں ہیں۔ تم سورۃ القلم وللہ الحمد والمنہ۔