مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف آیت 10 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَلَقَدْ مَكَّنَّـٰكُمْ فِى ٱلْأَرْضِ وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَـٰيِشَ ۗ قَلِيلًا مَّا تَشْكُرُونَ ﴿١٠﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اللہ نے روزیاں مقرر کیں

یہاں سے بعض آیات آفاقیہ و انفیسہ کا بیان شروع کیا ہے جس سے ایک طرف حق تعالیٰ کے وجود پر کارخانہ عالم کےحکیمانہ نظم و نسق سےاستدلال اور احسانات و انعامات الہٰیہ کا تذکرہ فرما کر اس کی شگرگزاری کی طرف توجہ دلائی گئ ہے اور دوسری طرف نبوت کی ضرورت، انبیاءؑ کی آمد، ان کی سیرت، انکے متبعین و مخالفین کا انجام جو اس سورت کا اصلی موضوع معلوم ہوتا ہے اس کے بیان کے لئے یہ آیات بطور توطیہ و تمہید کے مقدم کی گئ ہیں۔