مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 10

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولقد مكناكم في الارض وجعلنا لكم فيها معايش قليلا ما تشكرون

اور ہم ہی نے زمین میں تمہارا ٹھکانہ بنایا اور اس میں تمہارے لیے سامان معشیت پیدا کئے۔ (مگر) تم کم ہی شکر کرتے ہو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 10
  • پارہ 8
  • صفحہ 151

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہاں سے بعض آیات آفاقیہ و انفیسہ کا بیان شروع کیا ہے جس سے ایک طرف حق تعالیٰ کے وجود پر کارخانہ عالم کےحکیمانہ نظم و نسق سےاستدلال اور احسانات و انعامات الہٰیہ کا تذکرہ فرما کر اس کی شگرگزاری کی طرف توجہ دلائی گئ ہے اور دوسری طرف نبوت کی ضرورت، انبیاءؑ کی آمد، ان کی سیرت، انکے متبعین و مخالفین کا انجام جو اس سورت کا اصلی موضوع معلوم ہوتا ہے اس کے بیان کے لئے یہ آیات بطور توطیہ و تمہید کے مقدم کی گئ ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqad
  2. مَكَّنَّـٰكُمْبسایا ہم نے تم کوmakkannākum
  3. فِىمیںfī
  4. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  5. وَجَعَلْنَااور بنائے ہم نےwajaʿalnā
  6. لَكُمْتمہارے لئےlakum
  7. فِيهَااس میںfīhā
  8. مَعَـٰيِشَ ۗزندگی کے سامانmaʿāyisha
  9. قَلِيلًۭاکتنے کم ہو جو/ کتنا کم ہےqalīlan
  10. مَّاجوmā
  11. تَشْكُرُونَتم شکر کرتے ہوtashkurūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں