مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف آیت 107 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ ثُعْبَانٌ مُّبِينٌ ﴿١٠٧﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

عصائے موسٰی علیہ السلام کا اژدھا بننا

جس کے اژدھا ہونے میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہ تھی۔ کہتے ہیں کہ وہ اژدھا منہ کھول کر فرعون کی طرف لپکا۔ آخر فرعون نے بدحواس ہو کر موسٰیؑ سے اس کے پکڑنے کی درخواست کی۔ موسٰیؑ کا ہاتھ لگانا تھا کہ پھر عصا بن گیا۔