تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
معلوم ہوتا ہے کہ فرعون نے موسٰیؑ کے معجزات سے ہیبت زدہ ہو کر پبلک کو جمع کیا اور پہلے اس نے بذات خود (کما فی الشعراء) پھر اس کی طرف سے بڑے بڑے لیڈروں نے اس رائے کا اظہار کیا کہ موسٰیؑ (معاذ اللہ) کوئی بڑے ماہر جادوگر معلوم ہوتے ہیں۔ کیونکہ جو خوارق موسٰیؑ سے ظاہر ہوئے ان کی حسیات کے موافق جادو سے بہتر انکی کوئی توجیہ نہ ہو سکتی تھی۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں