ساحِر
اسم · 22 بارمعنی: جادوگر
قرآن میں صورتیں
- ٱلسَّحَرَةُ ×8
- سَٰحِرٍ ×6
- لَسَٰحِرٌ ×3
- ٱلسَّاحِرُ ×2
- ٱلسَّٰحِرُونَ ×1
- لَسَٰحِرَٰنِ ×1
- سَاحِرٌ ×1
ساحِر
معنی: جادوگر
ساحر قرآن کی 8 سورتوں کی 21 آیات میں 22 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: جادوگر
السحر : طرف الحلقوم، والرئة، وقيل:
قوله تعالى: ﴿يعلمون الناس السحر﴾ [البقرة: 102] السحر على أضرب: ضرب بخداع وتخييلات لا حقيقة لها، كما يفعله تعض المشعبذة من صرف الأبصار عن حقائق الأشياء كخفة يد وسرعة صناعة. قيل ومنه سحرة فرعون إذا جاء في التفسير أنهم جعلوا تحت العصي والحبال زئبقا يمشيها. وعليه قوله تعالى: ﴿سحروا أعين الناس واسترهبوهم﴾ [الأعراف: 116]…
21 میں سے آیات 1–20
تو قوم فرعون میں جو سردار تھے وہ کہنے لگے کہ یہ بڑا علامہ جادوگر ہے
سورہ اعراف، آیت 7:109کہ تمام ماہر جادوگروں کو آپ کے پاس لے آئیں
سورہ اعراف، آیت 7:112(چنانچہ ایسا ہی کیا گیا) اور جادوگر فرعون کے پاس آپہنچے اور کہنے لگے کہ اگر ہم جیت گئے تو ہمیں صلہ عطا کیا جائے
سورہ اعراف، آیت 7:113(یہ کیفیت دیکھ کر) جادوگر سجدے میں گر پڑے
سورہ اعراف، آیت 7:120کیا لوگوں کو تعجب ہوا کہ ہم نے ان ہی میں سے ایک مرد کو حکم بھیجا کہ لوگوں کو ڈر سنا دو۔ اور ایمان لانے والوں کو خوشخبری دے دو کہ ان کے پروردگار کے ہاں ان کا سچا درجہ ہے۔ (ایسے شخص کی نسبت) کافر کہتے ہیں کہ یہ صریح جادوگر ہے
سورہ یونس، آیت 10:2موسیٰ نے کہا کیا تم حق کے بارے میں جب وہ تمہارے پاس آیا یہ کہتے ہو کہ یہ جادو ہے۔ حالانکہ جادوگر فلاح نہیں پانے کے
سورہ یونس، آیت 10:77اور فرعون نے حکم دیا کہ سب کامل فن جادوگروں کو ہمارے پاس لے آؤ
سورہ یونس، آیت 10:79جب جادوگر آئے تو موسیٰ نے ان سے کہا تم کو جو ڈالنا ہے ڈالو
سورہ یونس، آیت 10:80کہنے لگے یہ دونوں جادوگر ہیں چاہتے ہیں کہ اپنے جادو (کے زور) سے تم کو تمہارے ملک سے نکل دیں اور تمہارے شائستہ مذہب کو نابود کردیں
سورہ طٰہٰ، آیت 20:63اور جو چیز (یعنی لاٹھی) تمہارے داہنے ہاتھ میں ہے اسے ڈال دو کہ جو کچھ انہوں نے بنایا ہے اس کو نگل جائے گی۔ جو کچھ انہوں نے بنایا ہے (یہ تو) جادوگروں کے ہتھکنڈے ہیں اور جادوگر جہاں جائے فلاح نہیں پائے گا
سورہ طٰہٰ، آیت 20:69(القصہ یوں ہی ہوا) تو جادوگر سجدے میں گر پڑے (اور) کہنے لگے کہ ہم موسیٰ اور ہارون کے پروردگار پر ایمان لائے
سورہ طٰہٰ، آیت 20:70فرعون نے اپنے گرد کے سرداروں سے کہا کہ یہ تو کامل فن جادوگر ہے
سورہ شعراء، آیت 26:34تو جادوگر ایک مقررہ دن کی میعاد پر جمع ہوگئے
سورہ شعراء، آیت 26:38تاکہ اگر جادوگر غالب رہیں تو ہم ان کے پیرو ہوجائیں
سورہ شعراء، آیت 26:40جب جادوگر آگئے تو فرعون سے کہنے لگے اگر ہم غالب رہے تو ہمیں صلہ بھی عطا ہوگا؟
سورہ شعراء، آیت 26:41تب جادوگر سجدے میں گر پڑے
سورہ شعراء، آیت 26:46اور انہوں نے تعجب کیا کہ ان کے پاس ان ہی میں سے ہدایت کرنے والا آیا اور کافر کہنے لگے کہ یہ تو جادوگر ہے جھوٹا
سورہ ص، آیت 38:4(یعنی) فرعون اور ہامان اور قارون کی طرف تو انہوں نے کہا کہ یہ تو جادوگر ہے جھوٹا
سورہ مومن، آیت 40:24اور کہنے لگے کہ اے جادوگر اس عہد کے مطابق جو تیرے پروردگار نے تجھ سے کر رکھا ہے اس سے دعا کر بےشک ہم ہدایت یاب ہو جائیں گے
سورہ زخرف، آیت 43:49تو اس نے اپنی جماعت (کے گھمنڈ) پر منہ موڑ لیا اور کہنے لگا یہ تو جادوگر ہے یا دیوانہ
سورہ ذاریات، آیت 51:39