تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی جب تم کو یہ مقابلہ ہی منظور ہے اور اسی پر آخری فیصلہ کا انحصار کرتے ہو تو پہلے تم ہی ڈال کر پوری قوت آزمائی کر لو ۔ کیونکہ باطل کی پوری نمائش اور زور آزمائی کے بعد جو حق کا غلبہ مشاہدہ ہو گا، وہ امید ہے کہ زیادہ مؤثر اور اوقع فی النفوس ہو۔ تو فی الحقیقت یہ موسٰیؑ کی طرف سے سحر کے ساتھ معجزہ کا مقابلہ کرنے کی اجازت نہ تھی بلکہ دو صورتوں میں سے ایک ایسی صورت کا انتخاب تھا جو باطل کے خمود اور حق کے غلبہ و وضوع کی…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں