قوم کو حضرت موسٰی علیہ السلام کی نصیحت
یعنی خدا کے انعامات عظیمہ کی شکرگذاری اور حق شناسی کیا یہ ہی ہو سکتی ہے کہ غیر اللہ کی پرستش کر کے اللہ سے بغاوت کی جائے۔ پھر بڑی شرم کا مقام ہے کہ جس مخلوق کو خدا نے سارے جہان پر فضیلت دی وہ اپنے ہاتھ سے بنائی ہوئی مورتیوں کے سامنے سر بسجود ہو جائے کیا مفضول افضل کا معبود بن سکتا ہے؟