مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 49

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اهؤلاء الذين اقسمتم لا ينالهم الله برحمة ادخلوا الجنة لا خوف عليكم ولا انتم تحزنون

(پھر مومنوں کی طرف اشارہ کر کے کہیں گے) کیا یہ وہی لوگ ہیں جن کے بارے میں تم قسمیں کھایا کرتے تھے کہ خدا اپنی رحمت سے ان کی دستگیری نہیں کرے گا (تو مومنو) تم بہشت میں داخل ہو جاؤ تمہیں کچھ خوف نہیں اور نہ تم کو کچھ رنج واندوہ ہوگا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 49
  • پارہ 8
  • صفحہ 156

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ اہل جنت کی طرف اشارہ کر کے دوزخیوں سے کہیں گے کہ وہ ٹوٹے پھوٹے مساکین اور ضعیف الحال جن کو تم حقیر سمجھ کر کہا کرتے تھے کہ کیا خدا کی مہربانی سب کو چھوڑ کر ان جیسوں پر ہو سکتی ہے اَہٰۤؤُلَآءِ مَنَّ اللّٰہُ عَلَیۡہِمۡ مِّنۡۢ بَیۡنِنَا (انعام۔۵۳) ان کو تو آج کہہ دیا گیا کہ اُدۡخُلُوا الۡجَنَّۃَ لَا خَوۡفٌ عَلَیۡکُمۡ الخ (چلے جاؤ جنت میں بےخوف و خطر) حالانکہ تم اس عذاب میں مبتلا ہو۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَهَـٰٓؤُلَآءِکیا یہی ہیںahāulāi
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  3. أَقْسَمْتُمْقسم کھائی تم نےaqsamtum
  4. لَانہیںlā
  5. يَنَالُهُمُپہنچائے گا ان کوyanāluhumu
  6. ٱللَّهُاللہl-lahu
  7. بِرَحْمَةٍ ۚرحمتbiraḥmatin
  8. ٱدْخُلُوا۟داخل ہوجاؤud'khulū
  9. ٱلْجَنَّةَجنت میںl-janata
  10. لَانہیںlā
  11. خَوْفٌکوئی خوفkhawfun
  12. عَلَيْكُمْتم پرʿalaykum
  13. وَلَآاور نہwalā
  14. أَنتُمْتمantum
  15. تَحْزَنُونَغمگین ہوں گےtaḥzanūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں