مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 56

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولا تفسدوا في الارض بعد اصلاحها وادعوه خوفا وطمعا ان رحمت الله قريب من المحسنين

اور ملک میں اصلاح کے بعد خرابی نہ کرنا اور خدا سے خوف کرتے ہوئے اور امید رکھ کر دعائیں مانگتے رہنا۔ کچھ شک نہیں کہ خدا کی رحمت نیکی کرنے والوں سے قریب ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 56
  • پارہ 8
  • صفحہ 157

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پچھلی آیتوں میں ہر حاجت کے لئے خدا کو پکارنے کا طریقہ بتلایا تھا۔ اس آیت میں مخلوق اور خالق دونوں کے حقوق کی رعایت سکھلائی یعنی جب دنیا میں معاملات کی سطح درست ہو تو تم اس میں گڑ بڑی نہ ڈالو اور خوف و رجاء کے ساتھ خدا کی عبادت میں مشغول رہو۔ نہ اس کی رحمت سے مایوس ہو اور نہ اس کےعذاب سے مامون اور بےفکر ہو کر گناہوں پر دلیر بنو۔ میرے نزدیک یہ ہی راجح ہے کہ یہاں وَادْعُوْہُ الخ میں دعاء سے عبادت مراد لی جائے۔ جیسا کہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَااور نہwalā
  2. تُفْسِدُوا۟تم فساد کروtuf'sidū
  3. فِىمیںfī
  4. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  5. بَعْدَکے بعدbaʿda
  6. إِصْلَـٰحِهَااس کی اصلاح (کے بعد)iṣ'lāḥihā
  7. وَٱدْعُوهُاور پکارو اس کوwa-id'ʿūhu
  8. خَوْفًۭاخوف کے ساتھkhawfan
  9. وَطَمَعًا ۚاور امید کے ساتھwaṭamaʿan
  10. إِنَّبیشکinna
  11. رَحْمَتَرحمتraḥmata
  12. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  13. قَرِيبٌۭقریب ہےqarībun
  14. مِّنَکےmina
  15. ٱلْمُحْسِنِينَاحسان کرنے والوں کےl-muḥ'sinīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں