مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف آیت 65 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

۞ وَإِلَىٰ عَادٍ أَخَاهُمْ هُودًا ۗ قَالَ يَـٰقَوْمِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَـٰهٍ غَيْرُهُۥٓ ۚ أَفَلَا تَتَّقُونَ ﴿٦٥﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

قوم عاد

"عاد" حضرت نوحؑ کے پوتے ارم کی اولاد میں ہیں۔ یہ قوم انہی کی طرف منسوب ہے۔ ان کی سکونت "احقاف" (یمن) میں تھی۔ حضرت ہودؑ اسی قوم سے ہیں۔ اس لحاظ سے وہ ان کے قومی اور وطنی بھائی ہوئے۔

حضرت ہود علیہ السلام

ان لوگوں میں بت پرستی پھیل گئ تھی۔ روزی دینے، مینہ برسانے، تندرست کرنے اور مختلف مطالب و حاجات کے لئے الگ الگ دیوتا بنا رکھے تھے جن کی پرستش ہوتی تھی۔ ہودؑ نے اس سے روکا اور اس جرم عظیم کی سزا سے ان کو ڈرایا۔