مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 65

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والى عاد اخاهم هودا قال يا قوم اعبدوا الله ما لكم من اله غيره افلا تتقون

اور (اسی طرح) قوم عاد کی طرف ان کے بھائی ہود کو بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ بھائیو خدا ہی کی عبادت کرو۔ اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ کیا تم ڈرتے نہیں؟

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 65
  • پارہ 8
  • صفحہ 158

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

"عاد" حضرت نوحؑ کے پوتے ارم کی اولاد میں ہیں۔ یہ قوم انہی کی طرف منسوب ہے۔ ان کی سکونت "احقاف" (یمن) میں تھی۔ حضرت ہودؑ اسی قوم سے ہیں۔ اس لحاظ سے وہ ان کے قومی اور وطنی بھائی ہوئے۔ ان لوگوں میں بت پرستی پھیل گئ تھی۔ روزی دینے، مینہ برسانے، تندرست کرنے اور مختلف مطالب و حاجات کے لئے الگ الگ دیوتا بنا رکھے تھے جن کی پرستش ہوتی تھی۔ ہودؑ نے اس سے روکا اور اس جرم عظیم کی سزا سے ان کو ڈرایا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ وَإِلَىٰاور طرفwa-ilā
  2. عَادٍعاد کےʿādin
  3. أَخَاهُمْان کے بھائیakhāhum
  4. هُودًۭا ۗہود کوhūdan
  5. قَالَاس نے کہاqāla
  6. يَـٰقَوْمِاے میری قومyāqawmi
  7. ٱعْبُدُوا۟عبادت کروuʿ'budū
  8. ٱللَّهَاللہ کیl-laha
  9. مَانہیںmā
  10. لَكُمتمہارے لئےlakum
  11. مِّنْکوئیmin
  12. إِلَـٰهٍالٰہilāhin
  13. غَيْرُهُۥٓ ۚاس کے سواghayruhu
  14. أَفَلَاکیا بھلا نہیںafalā
  15. تَتَّقُونَتم تقویٰ اختیار کرو گےtattaqūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں