مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ جن، آیت 10

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وانا لا ندري اشر اريد بمن في الارض ام اراد بهم ربهم رشدا

اور یہ کہ ہمیں معلوم نہیں کہ اس سے اہل زمین کے حق میں برائی مقصود ہے یا ان کے پروردگار نے ان کی بھلائی کا ارادہ فرمایا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 28 میں سے آیت 10
  • پارہ 29
  • صفحہ 572

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی یہ جدید انتظامات اور سخت ناکہ بندیاں خدا جانے کس غرض سے عمل میں آئی ہیں۔ یہ تو ہم سمجھ چکے کہ قرآن کریم کا نزول اور پیغمبر عربی کی بعثت اس کا سبب ہوا لیکن نتیجہ کیا ہونے والاہے؟ آیا زمین والے قرآن کو مان کر راہ پر آئیں گے اور اللہ ان پر الطاف خصوصی مبذول فرمائیگا؟ یا یہی ارادہ ٹھہر چکا ہے کہ لوگ قرآنی ہدایات سے اعراض کرنے کی پاداش میں تباہ و برباد کئے جائیں؟ اس کا علم اسی علّام الغیوب کو ہے ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَنَّااور بیشک ہمwa-annā
  2. لَانہیںlā
  3. نَدْرِىٓہم جانتےnadrī
  4. أَشَرٌّکیا شرasharrun
  5. أُرِيدَارادہ کیا گیاurīda
  6. بِمَنساتھ ان کےbiman
  7. فِىجو میں ہیںfī
  8. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  9. أَمْیاam
  10. أَرَادَارادہ کیاarāda
  11. بِهِمْساتھ ان کےbihim
  12. رَبُّهُمْان کے رب نےrabbuhum
  13. رَشَدًۭابھلائی کاrashadan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں