مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ جن، آیت 20

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل انما ادعو ربي ولا اشرك به احدا

کہہ دو کہ میں تو اپنے پروردگار ہی کی عبادت کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں بناتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 28 میں سے آیت 20
  • پارہ 29
  • صفحہ 573

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی کفار سے کہہ دیجئے کہ تم مخالفت کی راہ سے بھیڑ کیوں کرتے ہو، کونسی بات ایسی ہے جس پر تمہاری خفگی ہے۔ میں کوئی بری اور نامعقول بات تو نہیں کہتا۔ صرف اپنے رب کو پکارتا ہوں اور اس کاشریک کسی کو نہیں سمجھتا۔ تو اس میں لڑنے جھگڑنے کی کون سی بات ہے اور اگر تم سب مل کر مجھ پر ہجوم کرنا چاہتے ہو تو یاد رکھومیرا بھرووسہ اکیلے اسی خدا پر ہے جو ہر قسم کے شرک سے پاک اور بے نیاز ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْکہہ دیجیےqul
  2. إِنَّمَآبیشکinnamā
  3. أَدْعُوا۟میں پکارتا ہوںadʿū
  4. رَبِّىاپنے رب کوrabbī
  5. وَلَآاور نہیںwalā
  6. أُشْرِكُمیں شریک ٹھہراتاush'riku
  7. بِهِۦٓساتھ اس کےbihi
  8. أَحَدًۭاکسی ایک کوaḥadan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں