تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی کسی رات اتفاق سے نہ ہوسکے تو معاف ہے اور اکثر مفسرین کے نزدیک اِلَّا قَلِیْلًا کا مطلب یہ ہے کہ رات کو اللہ کی عبادت میں کھڑے رہو ہاں تھوڑا سا حصہ شب کا اگر آرام کرو، تو مضائقہ نہیں۔ غالبًا تھوڑے سے مراد یہاں نصف ہو گا۔ کیونکہ رات جو آرام کے لئے تھی جب آدھی عبادت میں گذار دی تو اس کے اعتبار سے باقی نصف کو "تھوڑا" ہی کہنا موزوں تھا۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں